امام اکبر نے صربیا میں مصر کے نئے سفیر سے ملاقات کی۔
شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز بدھ صبح کو اپنے صدر دفتر میں صربیا کے اندر مصر کے نئے سفیر جناب باسل صلاحکا استقبال کیا اور یہ ملاقات صربیا کے مسلمانوں کی خدمت کے لئے ازہر کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لئے ہوئی ہے جس میں اماموں اور مبلغین کی تربیت کے میدان میں ازہر کی کوششوں، ہر معاشرے کو درپیش چیلنجوں کی نوعیت کے مطابق خصوصی تربیتی پروگراموں کی ترتیب اور اسلام کے اعتدال کو متعارف کرانے، حقیقی مذہب کو پھیلانے اور ازہر صربیا کے مسلمانوں کی خدمت کے لئے کیا فراہم کر سکتا ہے اس سلسلہ میں طالب علم اور ازہر کے کردار کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔