شیخ ازہر اور اردن کے بادشاہ نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شیخ ازہر عزت مآب امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اردن کی ہاشمی مملکت کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم کو فون کیا اور اس اس گفتگو کے دوران قدس شریف کی مجموعی صورت حال کے بارے میں بات چیت کی ہے جہاں امام اکبر نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں، شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری، بے گناہ فلسطینی مکان مالکان پر ان کے حملوں اور غیر قانونی طور پر گرفتاری کی مذمت کی ہے اور شاہ عبد اللہ کی طرف سے فلسطینی کاز کی خدمت اور عرب اور اسلامی اقوام کے مقاصد کی حمایت میں ان کی کوششوں کو سراہا ہے اور اسی طرح شاہ عبد اللہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اردن بیت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی حفاظت اور فلسطینیوں کے خلاف خلاف ورزیوں کو روکنے کی ضرورت میں اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے اور ان کی ان سرگرمیوں کی وجہ سے ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے امکانات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔