شیخ ازہر نے نیک آدمی انجینئر محمود طلعت الفقی کی موت پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے
اللہ رب العزت کے فیصلہ اور تقدیر پر مزید ایمان رکھتے ہوئے امام اکبر، شیخ ازہر عالی جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز ہفتہ السید جلال ہسپتال میں انجینئر محمود طلعت الفقی کی وفات پر اپنے غم ورنج کا اظہار کیا ہے جو بہت ہی راستباز اور نیک آدمی تھے۔ شیخ ازہر نے غریبوں اور ناداروں کی مدد، فلاحی کاموں کے تمام پہلوؤں میں ان کی کوششوں اور ازہر شریف میں ان کی ناقابل فراموش خدمات کا تذکرہ کیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے سپیشلائزڈ سرجری ہسپتال، امراض نسواں ہسپتال، کلینکس کی عمارت اور داخلی شعبہ جات کی عمارت کے قیام کے ذریعے سید جلال ہسپتال کمپلیکس کی جو حمایت کی ہے وہ ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا اور انہوں نے ازہر یونیورسٹی میں لڑکیوں کے لئے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے قیام میں بھی تعاون کیا ہے اور ساتھ ہی نیشنل سطح پر متعدد ازہری اسکول بھی قائم کیا ہے۔ امام اکبر نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رب العالمین سے دعا کی ہے کہ وہ ان کو اپنی رحمت اور مغفرت میں رکھے اور نیکی اور راستبازی کی راہ میں ان کی جستجو کو قیامت کے دن ان کے لئے شفاعت کا ذریعہ بنائے اور ان کے گھر والوں اور رشتہ داروں کو صبر اور تسلی عطا فرمائے۔ (إنا لله وإنا إليه راجعون) ہم اللہ کے لئے ہیں اور ہم کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔