سعودی وزیر اوقاف کے ساتھ ملاقات کے دوران، امام اکبر نے کام کرنے والی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے "محنت اور جدوجہد کا حق" فتویٰ کے احیاء کا مطالبہ کیا ہے۔

 الإمام الأكبر يدعو إلى إحياء فتوى حق الكد والسعاية لحفظ حقوق المرأة العاملة.jpeg

شیخ ازہر، امام اکبر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز منگل اپنے صدر دفتر میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت وارشاد شیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ کا استقبال کیا ہے جس کے دوران دونوں شخصیت کے درمیان مشترکہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے اور امام اکبر نے مملکت سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی کوششوں کو سراہا ہے اور امت اسلامیہ اور عربیہ کے مسائل کے حل کے لئے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کی ہے کہ وہ صحت اور تندرستی کی حالت میں ہمیشہ رکھے اور اس ملاقات میں اسلام میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے اور امام اکبر نے ہمارے اسلامی ورثے میں سے "محنت اور جدوجہد کے حق" کے فتوے کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ کام کرنے والی ان عورتوں کے حقوق کے تحفظ کو بحال کیا جائے جنہوں نے اپنے شوہر کی دولت کو ترقی دینے کی کوشش کی، خاص طور پر جدید ترقیوں کی روشنی میں جس کے تحت خواتین کو کام کے میدان میں داخل ہونے اور اپنے شوہروں کے ساتھ زندگی کا بوجھ بانٹنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اسلامی ورثہ مختلف قسم کے مسائل کو حل کرنے سے بھرا ہوا ہے اور اگر ہم اس پر غور کریں گے تو ہمیں اپنے وراثت میں کثرت سے اس طرح کی مثالیں ملیں گی جن میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کا پاس ولحاظ رکھا گیا ہے اور اسلامی شریعت میں ان کی عزت وآبرو کو محفوظ بنانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔


امام اکبر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازدواجی زندگی حقوق اور فرائض پر نہیں قائم ہوتی ہے بلکہ دوستی، محبت اور ان رویوں پر استوار ہوتی ہے جس میں شوہر اپنی بیوی کی حمایت کرتا ہے اور بیوی اپنے شوہر کے لئے ایک طاقت ہوتی ہے تاکہ ایک ایسے اچھے خاندان کی تعمیر ہو سکے جو معاشرے کی ترقی اور پیشرفت میں حصہ لے سکے اور دینے اور بخشش کرنے کے قابل نسلوں کی پرورش کر سکے۔ اسی سلسلہ میں شیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے امام اکبر اور تمام علمائے کرام اور ازہر اور مملکت کے درمیان گہرے تعلقات اور آفات اور نئے فقہی مسائل کے سلسلہ میں مسلسل رابطہ کی تعریف کی ہے اور یہ اس وجہ سے ہے کہ ازہر اور اس کے امام کا عالم اسلام میں بڑا مقام ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024