ازہر کے شیخ نے اسراء اور معراج کے موقع پر امت اسلامیہ کو مبارکبادی پیش کی ہے۔
ازہر شریف کے شیخ امام اکبر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز سوموار امت اسلامیہ کو اسراء اور معراج کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اللہ رب العزت نے یہ معجزہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص کیا ہے تاکہ ان کو تسلی ہو سکے اور آپ کا مقام ومرتبہ بلند وبالا ہو سکے اور ازہر کے شیخ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے آفیشل پیجز پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہر سال املت اسلامیہ اسراء ومعراج کی سالگرہ کے اس موقع کا استقبال بخیر وعافیت کرتی رہے؛ کیونکہ یہ ایک خدائی معجزہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص کیا ہے، آپ کی تائید کی ہے، آپ کو معزز ومکرم بنایا، آپ کو تسلی دی، آپ کی ؟؟ ، اولین وآخرین میں آپ کو اعلی اور برتر بنایا، اللہ رب العزت نے معراج کے سفر کے اختتام پر آپ کو آپ کی امت کو نماز جیسی نعمت سے نوازا اور یہ جان لینا چاہئے کہ نماز اللہ رب العزت کے ساتھ ایک دائمی رشتہ کا نام ہے۔