امام اکبر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے پہلی مرتبہ یوکرینی زبان میں ٹویٹ کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی برادری سے انسانی امداد بڑھا کر روس یوکرین جنگ کو روکنے کے لئے مزید کوشش کرنے کا مطالبہ کیا ہے، امام اکبر نے اپنے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر لکھا کہ: پرامن یوکرینی باشندوں کو خوفزدہ کرنے اور ان کا امن و امان کی تلاش میں گھروں سے نکلنے کا جو ہم مشاہدہ کر رہے ہیں یہ ہماری انسانیت کا حقیقی امتحان ہے۔ میں بین الاقوامی برادری سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ یوکرین میں انسانی امداد کو بڑھائے اور جنگ کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کے یہ معاملہ جلد از جلد نمٹ جائے اور معصوم لوگ اپنے گھروں کو صحیح سلامت واپس لوٹ جائیں۔ امام اکبر نے بحران کی ابتداء سے روس اور یوکرین کو شعوری فیصلہ کی دعوت دی تھی، انہوں نے پڑوسیوں کے مابین اس کشمکش کو ختم کرنے کے لیے عالمی زعماء اور بین الاقوامی اداروں سے پرامن حل کی حمایت کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگیں ہماری دنیا میں مزید تباہی اور نفرت لے کر آئیں گی اور تنازعات کا حل باہمی مذاکرات کے سوا ممکن نہیں ہے۔