امام اکبر ازبکستان کے سفیر سے کہتے ہیں: ریاست ازبکستان کے ساتھ وسیع علمی اور دعوتی تعلقات ہمارے لئے باعث اعزاز ہیں

الإمام الأكبر لسفير أوزباكستان- نعتز بعلاقاتنا العلمية والدعوية الممتدة مع دولة أوزباكستان.jpeg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد  طیب شیخ الازہر نے  ازبکستان اور ازہر شریف کے مابین باہمی تعاون  کو مزید فروغ دینے کے لیے جمعرات کی صبح قاہرہ میں موجود جمہوریہ ازبکستان  کے سفیر منصور بیگ  کا مشیخۃ الازہر میں استقبال کیا ہے،  امام اکبر نے کہا  کہ:  ازہر  ریاست ازبکستان کے ساتھ وسیع علمی دعوتی تعلقات کو فخر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،  یہ اس لیے کے یہ اسلامی ریاست ‏ علم و علماء کا احترام کرتی ہے اور اسلامی ورثے کی حفاظت کا  بھرپوراہتمام کرتی ہے،  انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ریاست ازبکستان کے  علمی اور دعوتی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا،  تاکہ دونوں طرف استفادہ کیا جا سکے۔  دوسری طرف سفیر منصور بیگ نے  ریاست ازبکستان کی طرف سے امام اکبر کے لیے احترام کا اظہار کیا اور دنیا میں امن و سلامتی، برداشت اور باہمی بات چیت کو عام کرنے میں ان کے کردار کو سراہا،  اور انہوں نے اس بات کی صراحت کی  کہ ازہر شریف کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ ملا ہے اور ان کا ملک ازہر شریف  کےعلمی و دعوتی تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025