شیخ الازہر عالمی قیادت سے جنگ کو ختم کرنے اور کمزور و بے گھر لوگوں کو بچانے کی اپیل کرتے ہیں

فضيلة الإمام الأكبر أحمد الطيب.jpeg

  امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب  شیخ الازہر دنیا کو جنگوں کی سختی،  ان کے تباہ کن اثرات،  اقتصادی بحران،  وسائل کے ضیاع،  غربت و ناخواندگی اور نفرت  و امراض کے پھیلاؤ سے خبردار کرتے ہیں،  جس کے نتیجے میں جنگ زدہ علاقے میں بے گناہ اور  کمزور لوگ سخت متاثر ہوتے ہیں،  بلکہ ان کے اثرات دنیا بھر میں جاتے ہیں۔  امام اکبر نے اپنے فیس بک اور  ٹوئٹر اکاؤنٹس میں لکھا  کہ:  میں نے اور میری نسل کے لوگوں نے جنگ کی سختیوں اور تنازعات کی کڑواہٹوں  کو جھیلا ہے،  اور  اقتصادی بحران، وسائل کے ضیاع،  غربت و ناخواندگی اور  نفرت  و امراض  کے پھیلاؤ  جیسے اس کے تباہ کن  اثرات کا مشاہدہ کیا ہے، امام اکبر نے عالمی قیادت اور دانشوروں کو مخاطب کرتے ہوئے جلد از جلد جنگ کو روکنے کے لیے بھرپور  کوششوں  کا مطالبہ کیا ہے،  انہوں نے کہا: جس حد تک ہو سکے جنگ کو روکنے کی کوشش  کریں  اور متحد ہوکر کمزوروں بے گھروں کو بچائیں،  قوموں اور انسانیت کے لیے عدل و سلامتی اور  استحکام  کی ان کاوشوں پر تاریخ ہمیشہ آپ کو یاد رکھے گی۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025