شیخ الازہر رمضان المبارک کی آمد پر صدر سیسی، مصری قوم اور مسلم و عرب امہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر رمضان المبارک کی آمد پر صدرجمہوریہ مصر جناب عبدالفتاح سیسی، مصری قوم اور مسلم وعرب امہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، اللہ اس بابرکت مہینے کو ہمیشہ ہمارے اوپر سایہ فگن رکھے۔ امام اکبر عبادات اور غریبوں محتاجوں کی مدد کے ذریعے قربت خداوندی کے حصول کی دعوت دیتے ہیں، تاکہ یہ ماہ مبارک محبت و برداشت اور باہمی تعلقات کا نقطہ آغاز بن جائے، اور عبادت و اطاعت اور اللہ کی رحمت و مغفرت کی طرف رجوع کرتے ہوئے تقوی کا باعث بنے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ صیام و قیام میں ہماری مدد فرمائے اور امن و سلامتی اور استحکام جیسی نعمتوں سے نوازے رکھے اور تمام انسانیت کو جنگوں، تنازعات اور وباؤں سے نجات عطا فرمائے۔
امام اکبر مسلمانوں کو یاد دلاتے ہیں کے وہ اس ماہ مقدس میں فقراء اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کریں، تاکہ ماہ رمضان الفت و رحمت اور باہمی تعاون کا مہینہ بن جائے، جیسا کہ رسول اکرم ﷺنے فرمایا: اہل ایمان کی مثال محبت و مودت اور باہمی رحم و کرم میں ان کی مانند ہیں، جسم کے اگر کسی ایک حصے کو تکلیف ہو تو سارا جسم بخار اور بیداری میں تڑپتا ہے۔ شیخ الازہراہل تجارت اور دکانداروں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اللہ سے ڈریں اور یہ بات جان لیں کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی ایک بڑا جرم ہے، جو لوگوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دیتا ہے رسول اللہ ﷺنے ہمیں اس سے خبردار کیا ہے، آپ ﷺنے فرمایا: جو مسلمانوں پر مہنگائی کرے گا اللہ تعالی کا حق ہے کہ وہ اسے قیامت کے دن بڑی آگ میں ڈالے۔