شیخ الازہر 10 رمضان کے موقع پر صدر سیسی، مصری عوام مصر کی افواج کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر 10 رمضان مبارک کی فتوحات پر پچاس سال مکمل ہونے پر صدرجمہوریہ مصر جناب عبدالفتاح سیسی، آرمی چیف، وزیر دفاع، جنرل محمد زکی، تمام افواج مصر اور مصری عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امام اکبر نے تاکید کی ہے کہ 10 رمضان کا معرکہ اہل مصر کے دل اور ذہن پر ہمیشہ نقش رہے گا، اور ہمارے بہادر جوانوں کی پیشانیوں پر سجا یہ ایک اعزاز ہے، جنہوں نے عزت و وقار کی ایک تاریخ رقم کی اور وطن کی مٹی کو بغیر ایک بالشت ضائع کیے مصرکو واپس لوٹانے کے لیے قربانی کی لازوال مثال قائم کر دی۔
شیخ الازہر تمام اہل مصر کو 10 رمضان سے قربانی اور حب الوطنی جذبہ حاصل کرنے اور ان بہادر جوانوں کی پیروی کرنےکی دعوت دیتے ہیں جنہوں نے روزے کے دوران عظیم معرکہ سر کیا ہے، یہاں سے واضح ہوتا ہے کہ ماہ رمضان عمل، جدوجہد اور وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کا مہینہ ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے یہ پاکیزہ یادگار مصر کے لیے امن و امان اوراستحکام لائے، اور مصر سمیت تمام عرب و مسلم امت کی ہر شر سے حفاظت فرمائے۔