امام اکبر پوپ تواضروس اور مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہیں۔

imam. jpg.jpg

امام اکبر  پروفیسر ڈاکٹر احمد  طیب شیخ الازہر آرتھوڈوکس چرچ کے پوپ  تواضروس  ثانی کو  فون کرکے انہیں ایسٹرکی مبارکباد دیتے ہیں،  اور مصر  اور تمام دنیا کی مسیحی برادری  کے لیے خیر و سلامتی کے ساتھ ایسے تہوار  بار بار منانے کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں،  فون کے دوران امام اکبر نے مسلم و مسیحی تعلقات پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دین کے صحیح فہم کی وجہ سے ہے انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ مبارکباد کسی تکلف کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ ہمارے دین کی صحیح تعلیمات کو سمجھتے ہوئے دی جاتی ہے،  انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مصر میں مسلم و مسیحی تعلقات حقیقی معنوں میں وحدت اور بھائی چارے کی ایک شکل ہے اور یہ بھائی چارہ سختیوں اور چیلنجز  کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ ایک مضبوط رسی کی مانند رہے گا۔
 دوسری جانب پوپ تواضروس   نے شیخ الازہر کے فون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صداقت و محبت اور  مسلم و مسیحی برادری کو جوڑتی قومی وحدت  کے ساتھ جڑے رہنے  کے عزم کا اظہار کیا،  انہوں نے چرچ کی قیادت اور ازہر  شریف کے علماء کے درمیان تعلقات پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تعلق دونوں عظیم الشان اداروں کے مابین مختلف میدانوں میں تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025