شیخ الازہر کہتے ہیں: مغرب کی جعلی آزادیوں نےانسان کو عذاب اور بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

شيخ الأزهر- فوضى الحريات الزائفة في الغرب تسببت في عذاب الإنسان وتفاقم أزماته.jpeg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے آج منگل کے دن اسکندریہ  اقلیم کے اسقف اعظم  بشپ  ڈاکٹر سامی فوزی اور اسقف  کلیسا کے سابق صدر ڈاکٹر منیر حنا کا مشیخۃ الازہر میں استقبال کیا۔
 دونوں اطراف نےمسلمانوں اور مسیحی برادری کے تہواروں پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی،  امام اکبر نے وفد کو ایسٹر کی مبارک دی اور مصر کی مسیحی برادری اور تمام  دنیا کے لئے خیر و سلامتی کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا،  دوسری جانب اسقف  کلیسا کے وفد نے شیخ الازہر کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد دی،  ان کے لیے اور عالم اسلام کے لئے انہوں نے خیر و سعادت اور برکتوں کی دعا دی،  اور مصری عوام کے مابین محبت و بھائی چارہ یوں ہی برقرار رہنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 دونوں اطراف نے عالمی سطح پر  ہونے والی نئی تبدیلیوں پر گفتگو کی، امام اکبر نے کہا: دنیا میں آج مغرب کی جو جعلی آزادیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں، انہیں عقائد کی ملامت، مقدسات کی توہین،  تکنیکی ترقی کے سحر اور اخلاقی ابتری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،  جس کے نتیجے میں آج کا جدید انسان عذاب اور بحرانوں میں گھرا ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانوں کو پیش آئے ان بحرانوں سے نکلنے کے ساتھ ساتھ  تکالیف اور چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ دینی تعلیمات ہیں،  اور مذاہب کے مابین مکالمہ دوسروں کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے اور  آسمانی پیغام کو ماننے والوں کے  مابین مشترکہ اقدار کو اجاگر کرتے ہوئےہونا چاہیے۔
دوسری جانب کلیسا کے وفد نے عقائد کے احترام، خصوصیات اور مقدسات  کے احترام کی ضرورت کا اظہار کیا،  آزادی کا مطلب دوسروں کے عقائد کو برا بھلا کہنا اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز نہیں ہے، دنیا کو آج احترام عقیدہ کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہر جگہ پر سلامتی اور بقائے باہمی جیسی اقدار فروغ پا سکیں، اور تاکہ پے در پے عالمی بحرانوں کے نتیجے میں انسان کو جو غم اور تکلیف  لاحق ہے اس سے افاقہ ہوسکے،  اور مصر کی مسلم و  مسیحی برادری کے مابین جو احترام کا رشتہ ہے یہ دنیا کی  رہنمائی کے لیے بہترین نمونہ ہے تاکہ قوموں کے ما بین وحدت و مودت اور امن و استحکام لایا جا سکے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025