امام اکبر اسلام کے دفاع میں : ہم یہ قبول نہیں کرتے کہ اسلام کی علامتیں اور مقدسات سیاسی بازار میں سستی قیاس آرائیوں اور انتخابی کشمکش کا شکار ہوں۔
شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اسلام کے خلاف شدید اور منظم مہم کی مذمت کا اعلان کرتے ہوئے اس بات سے انکار کیا کہ اس کے رموز اور مقدسات، سیاست کے بازار میں سستی قیاس آرائیوں اور مغرب میں انتخابی جدوجہد کا شکار ہوں۔ یہ بات ہفتے کے روز عربی، فرانسیسی اور انگریزی میں سماجی رابطوں کی سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ان کے ایک بلاگ کی پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ "اب ہم اسلام کو سیاسی لڑائیوں میں جھونکنے کی منظم مہم دیکھ رہے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بدخواہ حملے سے شروع ہونے والی افراتفری کا آغاز ہو، ہم یہ تسلیم نہیں کرتے کہ ہماری علامات اور تقدس سیاست اور انتخابی تنازعات کی مارکیٹ میں سستی قیاس آرائیوں کا شکار بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا، "میں پیغمبر اسلام کی توہین کو جائز قرار دینے والوں سے کہتا ہوں: اصل بحران آپ کے فکری دوغلے پن اور تنگ نظر ایجنڈوں کی وجہ سے ہے، اور میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ رہنماؤں کی سب سے اہم ذمہ داری شہری امن و سماجی تحفظ کو برقرار رکھنا، مذہب کا احترام عوام کو تصادم میں پڑنے سے بچانا اور آزادی اظہار کے نام پر تنازعات کو ہوا نہ دینا ہے"۔