یوم آزادی سینا کے موقع پر شیخ الازہر صدر سیسی اور مصری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر یوم آزادی سینا کے موقع پر صدر جمہوریہ مصر عبدالفتاح السیسی، آرمی چیف، تمام بہادر آفیسرز، مسلح افواج اور مصری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شیخ الازہر واضح کرتے ہیں کہ یوم آزادی سینا اہل مصر کے دلوں میں بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے، یہ عزت و شرف اور اپنے وطن کی خاطر عزم و ہمت کی مثال قائم کرنے کی ایک انمٹ داستان ہے، انہوں نے بیان کیا کہ اپنے وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے ان بہادر سپاہیوں کی قربانی کو اہل مصر کبھی نہیں بھولیں گے۔
شیخ الازہر مصری عوام کو وطن کی ترقی اور اس کے روشن مستقبل کے لئے سخت محنت اور کوشش کرنے کی دعوت دیتے ہیں، اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مصر پر امن و سلامتی اور استحکام و بہبود ایسی نعمتوں کا سایہ برقرار رکھے، اور مصر کو ہر طرح کی شرور اور آفات سے محفوظ رکھے۔