شیخ الازہر کہتے ہیں: بچکانہ شعور اور ایسے ممالک کے باسی قرآن کی قدسیت کو نہیں پا سکتے جنہیں ابھی قرآنی ادب اور اس کے اخلاقی زیور سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے۔

grand imam.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے کہا:  قرآن کے معجزات ایسا سمندر ہیں جن کا کوئی ساحل نہیں ہے،  اور جس کے ذریعے اللہ نے اپنے حبیب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تائید سے نوازا ہے، تاکہ اس قرآن کریم کا نزول ایسی مبارک رات میں واضح نور اور جہانوں کی رحمت بن جائے جو رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے،  انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ: قرآن کریم میں اعجاز کی بہت ساری وجوہات ہیں،  قرآن ماضی بعید کی  اور مستقبل کی وہ غیبی اخبار دیتا ہے جن کے بارے میں لوگوں کو پتہ نہیں ہے،  نبی اکرم ﷺ ان کو غیب کی یہ خبریں ایسے بتاتے ہیں گویا وہ انہیں اپنی آنکھوں کے  سامنے دیکھ رہے ہیں۔
 شب قدر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امام اکبر نے واضح کیا ہے کہ اس کتاب کریم کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے اٹھایا ہے اور اپنی آیات میں اس کا وعدہ کیا ہے کہ: 
"﴿ إنا نحن نزلنا الذكر وإنا له لحافظون ﴾ "
 ہم نے ہى اس قرآن كو نازل فرمايا ہے اور ہم ہى اس كے محافظ  ہيں۔ ۔ [ الحجر:9]، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: بچکانہ شعور اور ایسے دائیں بازو کے انتہا پسند ممالک کے باسی قرآن کی قدسیت کو نہیں پا سکتے جنہیں ابھی قرآنی ادب اور اس کے اخلاقی زیور سے آراستہ ہونے کی ضرورت ہے؛  تاکہ وہ آزادی اظہار اور زبان درازی کے مابین باریک فرق کا ادراک کر سکیں،  اور تہذیب یافتہ انسان کی آزادی اور بے مہار وحشی انسان کے انتشار کے مابین فرق کا شعور کر پائیں۔
امام اکبر نے واضح کیا ہے کہ: قرآن کریم پر زبان درازی کرنے والے ایسے  چھوٹی ذہنیت کے لوگ ہمیشہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے جب تک دنیا میں کافر اور مومن موجود ہیں اور جب تک رحمان کے سپاہی اور شیطان کے گروہ بستے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ بات جس میں مسلمانوں کو کوئی شک نہیں ہے کہ یہ قرآن  ہمیشہ انسانیت کی ہدایت کے لئے ایک الوہی کتاب رہے گی،  اور اس کا نور کبھی نہیں بجھے گا اور اللہ نے اسے پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے، اگرچہ کفار و مشرکین اور مجرموں کو یہ بات ناپسند ہی کیوں نہ ہو۔
وزارت اوقاف نے بدھ کے روز صدر جمہوریہ مصر عبدالفتاح السیسی،  امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر، وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی، سینٹ اور پارلیمنٹ کے صدر اور کئی دینی، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی موجودگی میں مرکز منارہ میں شب قدر کی مناسبت سے ایک محفل کا انعقاد کیا تھا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025