شیخ الازہر فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب ١٢.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر فلسطینی عوام کی ثابت قدمی ،ان کا مقدسات کی صہیونی بے حرمتی سے حفاظت کرنے  اورمسجد اقصیٰ کے دفاع میں ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں:  آزاد اور بہادر فلسطینی عوام! میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، اور مسجد اقصیٰ کی نگرانی اور حفاظت و دفاع کے لیے آپ کی ثابت قدمی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
امام اکبر نے مرکز منارہ میں محفل شب قدر کے موقع پر صدر عبد الفتاح السیسی کی موجودگی میں دعا کرتے ہوئے کہا: اللہ اس مبارک موقع پر یمن، عراق، شام، لیبیا اور لبنان کو امن و سلامتی اور استحکام سے نوازے اور تمام دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں، نفرتوں کے تھپیڑوں اور وباؤں کے پھیلنے سے نجات عطا فرمائے،  اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ حق اور اہل حق کی مدد فرمائے اور باطل اور ان کے حواریوں کو رسوا کرے، اور مسلم و عرب امت کو تمام قوموں میں اعلیٰ حیثیت عطا فرمائے اور اسے امن و استحکام سے نوازے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024