شیخ الازہر حفظ قرآن کے سالانہ امام اکبر مقابلہ میں سبقت لے جانے والوں کو انعامات دیتے ہیں۔

imam. jpg.jpg

آج  نماز عصر کے بعد جامع ازہر میں قرآن کریم کے سالانہ امام اکبر مقابلہ جیتنے والوں کے اعزاز میں ازہر شریف نے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر کی زیرنگرانی ایک بڑی محفل کا انعقاد کیا، جسے ازہری اداروں میں قران کریم سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن نے سپروائز کیا، اور اس میں اسلامی تحقیقاتی ادارے کی نظر ثانی کمیٹی اور مسجد ازہر کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس کا ساتھ دیا۔
   یہ مقابلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس سال ملکی سطح پر 162000 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،  پہلے مرحلے میں 104529 طلبہ و طالبات نے مقابلہ جاتی امتحان پاس کیا، پھر تمام ازہری اداروں میں کوالیفائنگ راؤنڈ مارچ 2022ء میں شروع ہوا، اور ملکی سطح پر اب 22794 طلبہ و طالبات کو اعزاز دیا جائے گا۔
 ازہری اداروں کی سطح پر 388  طلبہ و طالبات نے  کوالیفائنگ راؤنڈ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے،  اور یہ طے پایا ہے کہ امام اکبر ملکی سطح پر پہلی دس پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو مشیخۃ الازہر میں آج ظہر کے وقت انعامات دیں گے، اس کے بعد مسجد ازہر کی ایک بڑی محفل میں ازہری اداروں سے اول آنے والے طلباء کو انعامات دیے جائیں گے، اور ان طلباء و طالبات کی تعداد 54  ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025