شیخ الازہر عید الفطر کی مبارکباد دینے کے لیے ایونجلیکل کمیونٹی کے صدر اور ان کے ساتھ آئے وفد کا استقبال کرتے ہیں۔

شيخ الأزهر يستقبل رئيس الطائفة الإنجيلية والوفد المرافق له للتهنئة بعيد الفطر المبارك.jpeg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر  آج جمعرات کے روز مشیخۃ الازہر میں عید الفطر کی مبارکباد دینے کے لیے ایونجلیکل کمیونٹی کے صدر سینٹ ڈاکٹر اندرے ذکی اور ان کے ساتھ آئے اعلی سطحی وفد کا استقبال کرتے ہیں۔
امام اکبر نے ڈاکٹر اندرے کی قیادت میں آنے والے ایونجلیکل چرچ کے وفد کے ساتھ ملاقات کر کے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور انہیں ایسٹر کی مبارکباد پیش  کرتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ  وہ مصر پر محبت و سلامتی والے ایسے تہوار بار بار لاتا رہے۔
شیخ الازہر نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ مسلم و  مسیحی برادری کا مل کر تہواروں کو منانا دنیا کے لیے ایک ہی وطن میں بقائے باہمی کے ساتھ  رہنے کی ایک زندہ مثال ہے،  اور دین حنیف کو صحیح طور پر سمجھنے کا ایک نمونہ ہے، یہ محض دکھاوا یا کوئی رسم نہیں ہے جیسا کہ فلسفہ دین کو اور سب کے درمیان محبت و سلامتی  عام کرنے کے پیغام کو نہ سمجھنے والے ایسی باتیں پھیلاتے ہیں،  انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ مجھے کشادہ دلی کے ساتھ سب کو ملتے ہوئے پائیں گے تو دراصل میں حضرت موسی و عیسی علیہم السلام اور اپنے رسول حضرت محمد ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتا ہوں۔
دوسری جانب ایونجلیکل کمیونٹی کے صدر نے کہا: ہم آپ کے لیے اور مصر اور تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے صحت و سلامتی اور محبت کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اور اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کی دعا کرتے ہیں،  ہم آپ کے ساتھ اس منفرد تعلق کو فخر کی  نگاہ سے دیکھتے ہیں، آپ ایک عظیم انسان ہیں اور سلامتی و بقائے باہمی کا سرچشمہ ہیں۔
ایونجلیکل کمیونٹی کے صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ  مسلم و مسیحی برادری کے مابین تعلق کے ضمن میں امام  طیب کے آخری بیانات وطن کے حق میں شفا ہیں اور سماجی سلامتی کے ضمن میں اصولی موقف کی حیثیت رکھتے ہیں،  انہوں نے شیخ الازہر کے ساتھ اپنے تعلق  پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ  امام اکبر صرف مسلمانوں کے امام نہیں ہیں بلکہ وہ  تمام اہل مصر کے امام ہیں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025