امام الاکبر نے صدر سیسی اور امت اسلامیہ کو میلاد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مبارکباد پیش کی۔

imam ahmed  al tayeb.png

شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یومِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر الازہر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مسلمانوں کے دلوں میں ایک عظیم مقام رکھتا ہے یہ وہ انعام ہے جو ان کو ایک بابرکت پیغمبرانہ تحفہ دیا گیا تھا، ارشادی باری تعالٰی ہے: بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔‏ الازہر الشریف مسلمانوں کے عوام کو پیغمبر رحمت کے اخلاق کی پیروی کرنے اور ان کی سنت اور ان کی ہدایت پر عمل کرنے اور ان کی خوبصورت صفات کی پیروی کرنے کی دعوت دیتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حسن سلوک اور ہدایت میں بہت زیادہ اضافہ کیا، ان کے لیے ان کے رب کا یہ کہنا کافی ہے: "اور بے شک آپ کو اعلی اخلاق کے مرتبے پر فائز کیا گیا"، اور آپ کے اخلاق کی عظمت نہ صرف آپ کے امتیوں اور مومنین کے ساتھ اس کے پیغام میں تھی؛ بلکہ اس کا دائرہ آپ کے مخالفین اور کافروں تک بھی پھیلا ہوا تھا، اس لیے جو لوگ آپ کو قول و فعل میں نقصان پہنچاتے آپﷺ نے ان کے عقائد کا مذاق بھی نہیں اڑایا اور نہ ہی کسی کو یہ سب کرنے کی اجازت دی، اور جب آپ استطاعت رکھتے تو معاف کر دیتے، اور اپنے وعدے اور عہد کو پورا کرتے، اور امانتیں ان کے مالکان کو واپس کر دیتے چاہے وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025