گرینڈ امام نے ازہر سیکنڈری سکول کے اول پوزیشن ہولڈرز کو بڈریعہ فون مبارکباد دی اور تمام طلباء سے علم کے ساتھ مضبوطی ( سے جڑے رہنے ) کی اپیل کی۔

الإمام الأكبر يهنئ أوائل الثانوية الأزهرية هاتفيا.jpeg

گرینڈ امام ، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب ، شیخ الازہر الشریف نے  ، بدھ کو ، ازہر سیکنڈری سرٹیفکیٹ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ملک بھر میں مختلف شعبوں (سائنس،  آرٹس اور شعبہ اسلامی  ) میں سال 2019-2020ء کے طلباء کو  فون کالز کے ذریعے مبارکباد دی ، اوائل  طلباء کے ساتھ رابطے کے دوران انہوں نے ان کی محنت اور اس سطح تک پہنچنے میں  کی گئی  کوششوں کی تعریف کی ، انہوں نےپوزیشن ہولڈر  طلباء اور تمام طلباء کے لیے اپنے مذہب اور اپنے ملک کی خدمت میں ایک امید افزا اور روشن مستقبل کی خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے طلباء کو نصحیت کی  کہ وہ سبقت حاصل کرتے رہیں اور علم حاصل کرنے اور ہمیشہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے  کوشاں رہیں۔ نیز اہل  علم اور علماء کی رفاقت اختیار کریں ، تاکہ وہ تمام لوگوں کے لیے بھلائی اور امن کے حصول میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اور قوموں کے درمیان اس قوم  کا درجہ بلند کریں۔ شیخ الازہر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے طالب علموں کے والدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی اس اعلی کامیابی   کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی۔ ان حالات میں جب کہ  پوری دنیا نے "کورونا" وبا کے پھیلاؤ  اور معاشروں پر اس کے اثرات  سے گزر رہی تھی ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم ان کی زندگی میں بہترین سرمایہ کاری ہے ، تاکہ اس ملک کے مستقبل اور اس کی تہذیب اور ترقی کی کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ جیسا کہ انہوں نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاونٹس کے ذریعے بھی الازہر سیکنڈری سرٹیفکیٹ کے اوائل کو  مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا: "میں اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے الازہر سیکنڈری سکول میں  اول پوزیشن  کے ساتھ اعلی  کامیابی حاصل کی ، اور میں ان کے لیے  اور تمام طلباء کے لیے  مزید کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔ ہماری عرب اور اسلامی امت  کے طلباء کو میری نصحیت ہے  کہ  ، تعلیم میں تفوق  کو مقصد بنائیں اور اس کے لیے جتنی کوشش اور استقامت کر سکتے ہیں کریں۔ اور علم کے ساتھ مضبوط ہو جائیں، کیونکہ یہ وطنوں کی ترقی اور تقدم  کا ذریعہ  ہے۔ 
شیڈول کے مطابق  ازہر کے وکیل صالح عباس کل بروز جمعرات 13 اگست دوپہر دو بجے مشیخہ الازہر میں پریس کانفرنس کریں گے۔  اور ازہر سیکنڈری  سند کے مختلف شعبوں کے  نتائج کا اعلان کریں گے۔
اس تعلیمی سال کے ازہر سیکنڈری   سکول کے   پوزیشن ہولڈرز کے نام درج   ذیل ہیں: - عبداللہ ولید السید عبداللہ ابراہیم ، پہلی  پوزیشن  (علوم اسلامیہ)  ، 97.91 فیصد  نمبر حاصل کیے – رحاب  خالد عثمان عباس ، پہلی  پوزیشن  (ادبی - نابینا) ) ، 95.08  فیصد  نمبر حاصل کیے،   اماني عاطف عبد الرؤوف شعراوي، پہلی  پوزیشن  (ادبی  ) ، 99.21  فیصد  نمبر حاصل کیے،  أحمد مدحت مصطفى أحمد، پہلی  پوزیشن  (سائنسی) ) ، 100 فیصد  نمبر حاصل کیے ، علاء رجب حامد صبح،  پہلی  پوزیشن   مکرر (سائنسی ) ) ، 100 فیصد  نمبر حاصل کیے، ندا محمد حامد فرحات  پہلی  پوزیشن   مکرر (سائنسی) ) ، 100 فیصد  نمبر حاصل کیے

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025