شیخ الازہر نے عظیم عالم دین طہ حبیشی کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا کہ علم کے چراغوں میں سے ایک بجھ گیا۔
امام الاکبر پروفیسر احمد الطیب، اللہ کی رضا اور منشاء کے مطابق ان کے عزیز دوست اور ساتھی، عالم اور اسکالرز کے متوفی، متکلم پروفیسر ڈاکٹر طحہ الدیسوقی حُبَیشی رحمہ اللہ، جامعہ الازہر میں عقیدہ اور فلسفہ کے پروفیسر، اور الازہر میں سینئر اسکالرز کونسل کے رکن، جو آج بروز ہفتہ انتقال کرگئے ان کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا، امام الاکبر نے تصدیق کی کہ مرحوم نے ہمیں ایوان صالح میں چھوڑا، اور ان کے علم، دروس اور اسباق جامعہ الازہر اور علمی مجالس میں ہمارے درمیان رہیں گے، ان کی وفات کے ساتھ ہی علم کا ایک روشن چراغ گل ہو گیا، جو اپنے پیچھے ایک عظیم ورثہ اور اسلام کے پیغام کی محنت، کوشش اور خدمت سے بھرپور علمی سفر چھوڑ گیا۔ ان کی کتابوں اور تحریروں نے علمی لائبریری کو مزید تقویت بخشی، اور ان کے لیکچر انٹرنیٹ پر پھیل گئے، تاکہ ہر جگہ سے علم کے متلاشی ان سے فیض یاب ہو سکیں۔ امام الاکبر نے مرحوم کے اہل خانہ، ان کے شاگردوں، ان کے چاہنے والوں اور تمام داعیان اسلام اہل سنت و ملت کے عقیدہ کا دفاع کرنے والے الازہر کے ایک ممتاز عالم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اور رب سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنی جنت کے وسیع باغات میں ان کی سکونت فرمائے اور ہمیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور تسلی عطا فرمائے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔