گرینڈ امام نے قرآن کریم حفظ کروانے والی سب سے قدیم استاذہ کی تعزیت کی: وہ ایک مخلص خاتون کا نمونہ تھیں جنہوں نے اپنی زندگی کتاب اللہ کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔
گرینڈ امام ، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب ، شیخ الازہر الشریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس سے ایک ٹویٹ کے ذریعے قرآن کریم حفظ کروانے والی سب سے قدیم استاذہ مسز سمیعہ بکر البناسی کی تعزیت کی ۔ امام اکبر نے کہا: اللہ تعالی شیخہ سمیعہ بکر البناسی قرآن کریم حفظ کروانے والی سب سے قدیم استاذہ پر رحم فرمائے وہ ایک مخلص خاتون کا نمونہ تھیں وہ اس حال میں اپنے رب سے ملیں کہ اپنی زندگی کتاب اللہ کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ اے اللہ ، اے بہت رحم فرمانے والے قرآن کو ان کا سفارشی بنا دے ، اور ان کے ساتھ اپنے فضل اور سخاوت والا معاملہ فرما ، ۔ " شیخہ سمیعہ بکر البناسی گذشتہ بدھ کو نوے سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ، جب کہ وہ قرآن پاک کے مضبوط حفظ اور علوم قرافات کی وجہ سے مصر اور دنیا بھر میں مشہور تھیں۔ قرآن پاک کی تلاوت میں بھی ان کی آواز بہت خوبصورت تھی ، جس کی وجہ سے طلباء ، مرد اور عورتیں ، اور حفظ کرنے والے مصر کے اندر اور باہر اور عرب ، ایشیائی اور یورپی ممالک سے آتے تھے تاکہ ان سے سیکھیں اور ان کے علم سے فائدہ اٹھائیں .