امام الاکبر "شیخہ تناظر" کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، جو عمر رسیدہ قاری و حافظہ تھیں۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے شیخہ تناظر المصطفیٰ النجولی کی وفات پر تعزیت کی، جو قدیم ترین قراء اور حافظوں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے اپنی زندگی قرآن کی تعلیم، تدریس اور تلاوت میں گزاری۔ یہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹویٹر پر ان کی امام الاکبر کی طرف سے ایک پوسٹ کے دوران سامنے آیا۔ انہوں نے اس میں لکھا، "آج ملت اسلامیہ ایک روشن مثال سے محروم ہو گئی ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کی بصیرت کو قرآن سے روشن کیا، انہوں نے نیکی کا راستہ تلاش کیا، قرآن کے علوم کی نشر و اشاعت میں بہترین مثالیں قائم کیں۔ شیخہ تناظر النجولی جو کہ زمانے کے سب سے پرانے قاریوں اور حافظوں میں سے ایک تھیں۔ اے اللہ قرآن کو اس کے لیے شفاعت کرنے والا بنا اور انہیں اپنی رحمت اور بخشش سے ڈھانپ لے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے"، انا للہ وانا الیہ راجعون، قابل ذکر ہے کہ شیخہ تناظر 1924ء میں سامنود مرکز، غربیہ گورنری کے گاؤں ناصریہ میں پیدا ہوئیں، وہ بصارت کے ساتھ پیدا ہوئیں، پھر انہیں خسرہ کا مرض لاحق ہوا اور جب وہ چھوٹی تھی تو بینائی سے محروم ہوگئیں، شیخہ تناظر ایک دلی بصیرت اچھی سوچ اور پکے حافظے والی عورت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔