انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی تقریب میں شیخ الازہر شرکت کریں گے، انھوں نے اس بات کی اپیل کی کہ پُر عزم ہوکر انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے کام کیا جائے ۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی تقریب میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے تمام امن پسندوں سے اپیل کی کہ پُرعزم ہوکر انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں، انھوں نے سوشل میڈیا کے اپنے دونوں پیج : فیس بک او رٹویٹر اکاؤنٹ پرعربی اور انگلش میں لکھتے ہوئے بتایا کہ میرے لیے سعادت مندی کی بات ہے کہ میری اور میرے بھائی فرانسیسی پوپ کی کل انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کی تقریب میں تمام امن پسند لوگوں کے ساتھ شرکت ہورہی ہے ، جواعلی کمیٹی برائے انسانیت کی جانب سے منایا جارہاہے میں اچھی نیت اوربااثر منصوبہ رکھنے وا لوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہماری انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے اِس دن اپنی ہمت و طاقت اور افکار کو بروئے کار لائیں ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے پچہترویں اجلاس میں انسانی برادری سے متعلق دستاویز پر دستخط کی سالگرہ 4 فروری کو انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی، اور شیخ الازہر اور بابا فاتیکان نے 4 فروری 2019 کو ابوظہبی میں اس تاریخی دستاویز پر دستخط کیےتھے ۔