شیخ الازہر نے اکتوبر کی شاندار فتوحات کی 50 ویں سالگرہ پر صدر سیسی، مسلح افواج اور مصری عوام کو مبارکباد دی
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر، مصری عوام اور بہادر مسلح افواج کی قیادت، افسران اور سپاہیوں کو اکتوبر کی شاندار جنگ کی فتوحات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ شیخ الازہر نے کہا کہ اکتوبر کی جنگ وطن کے دفاع اور اس کے حقوق اور وقار کے تحفظ میں ہماری بہادر افواج اور ہمارے عظیم لوگوں کی جانب سے دی گئی بہادری اور قربانیوں کے ساتھ مصر اور عرب دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی جنگ تھی، ہے اور رہے گی۔ یہ جنگ مصری فوج کی جرات کی گواہ اور اس بات کا ثبوت ہے کہ مصر کے سپاہی وہ حفاظتی ڈھال اور وفادار محافظ تھے اور رہیں گے جنہوں نے اس کی پوری تاریخ میں حملہ آوروں اور جارحوں سے اس کی حفاظت کی۔ اس موقع پر شیخ الازہر نے تمام مصریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قوم کی تعمیر اور اس کی نشاۃ ثانیہ کے حصول کے لیے استقامت، عزم اور محنت سے کام لیں۔ اور یہ عظیم فتح ہمارے پیارے مصر کی ترقی اور اس کی نشاۃ ثانیہ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کوششیں کرنے اور پسینہ بہانے کی ترغیب ہو۔ رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ان غیرت مند اور بہادر شہداء پر رحم فرمائے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی قربانی دی اور مصر، اس کی فوج اور اس کے عوام کو ہر قسم کے نقصانات اور شر سے محفوظ رکھا وہ ہم پر اس طرح کی فتوحات مزید نیکی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے ساتھ واپس لوٹائے۔