شیخ الازہر سے وزیر تعلیم نے ملاقات کی اور انہوں نے مشترکہ علمی منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

شيخ الأزهر يستقبل وزير التعليم العالي ويناقشان سبل تعزيز التعاون في دعم المشروعات العلمية المشتركة .jpeg

امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے آج پیر کو مشیخۃ الازہر میں، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر ایمن عاشور سے ملاقات کی۔ اور مشترکہ علمی منصوبوں کی حمایت میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امام اکبر نے جامعہ الازہر کی مختلف مصری، علاقائی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے لیے کھلے پن کی توثیق کی، جو الازہر کے پیغام کو پھیلانے اور اس کے اعتدال پسند طرز عمل کے لیے کام کریں گی، اور یہ بھی بتایا کہ الازہر غیر ملکی طلبہ کے الحاق کے لیے اپنے دروازے کھولتا ہے۔ اور تمام ممالک کو مفت اسکالرشپ پیش کرتا ہے۔ تاکہ یہ آنے والے طلباء گریجویشن کے بعد اپنے ممالک میں الازہر کے سفیر بن سکیں۔ ڈاکٹر ایمن عاشور نے اپنی طرف سے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور جامعہ الازہر اور مصر کی مختلف یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی سعی اور مشترکہ اقدامات شروع کرنے جو طلباء کی سطح کو بلند کرنے اور ان کے اختراعی اور تخلیقی پہلو کو اجاگر کرتے  ہیں  کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025