امام اکبرنے فلسطینی معاملے میں مصری کوششوں کو سراہا اور سب سے اپیل کی کہ فلسطین کی بھلائی کے لیے کام کریں

imam ahmed  al tayeb.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے فلسطینی معاملے میں مصری کوششیں جیسے: فلسطینی وطنی مکالمات ، فلسطینیوں کو ایک ساتھ لانے ،نیز فلسطینی الیکشن کرائے جانے کے اتفاقیہ کو سراہاہے ۔ یہ بیان ان کی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر عربی اور انگریزی میں ایک پوسٹ کے دوران سامنے آیا، جس میں انھوں نے لکھاکہ : فلسطینی قومی مکالمہ جو کہ خالص مصری سرپرستی میں واقع ہوا، یہ فلسطینوں کو متحد کرنے اور ان کو ایک دوسرےسے قریب کرنے کے لیے بہت عمدہ راستہ ہے، یہ ایک عظیم کوشش ہے جسے مصر انجام دے رہاہے، جو مسلسل ماضی میں اور آج بھی فسلطینی معاملے کا سب سے عظیم سپوٹر رہاہے ، میں اللہ تعالی سے دعاکرتاہوں کہ سارے لوگوں کو اس چیز کی توفیق بخشے جس میں ہمارے عزیز فلسطین کی فلاح و بہبود ہو ۔ گزشتہ ہفتے مصر نے صدر سیسی کی سرپرستی میں فلسطینی قومی افواج کے رہنماؤں اور نمائندوں کے کئی اجلاس منعقد کیئے ، جس کے نتیجے میں شراکت داری اور انتخابات کے سارے مراحل پر قومی اتفاق رائے پایا گیا، قومی مذاکرات کے اختتامی بیان کا وثیقہ صادرہوا، جو فلسطینی قومی افواج کے نمائندوں اور رہنماؤں کے نام تھا ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025