قوقاز مسلمانوں کی انتظامیہ کے سربراہ نے آذربائیجان کے صدر کی طرف سے شیخ الازہر کو مبارکباد بھیجی ہے اور ان کو ملک کے دورے کی سرکاری دعوت دی ہے۔

رئيس إدارة مسلمي القوقاز يرسل تحيات الرئيس الأذربيجاني لشيخ الأزهر .jpeg

قوقاز مسلم ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین نے قازقستان میں کونسل کے علاقائی دفتر کے افتتاح پر شیخ الازہر اور چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے جمعرات کو مشیخۃ الازہر میں قوقاز مسلم انتظامیہ کے سربراہ شیخ شکر اللہ پاشازادہ، رکن مسلم کونسل آف ایلڈرز سے ملاقات کی۔ اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شیخ شکر اللہ زادہ نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور ملت اسلامیہ کے مسائل اور دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز کے مسائل کے حل کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر جناب الہام علییف کی طرف سے شیخ الازہر کو مبارکباد دی اور ان کے لیے صحت اور تندرستی کی تمناؤں کا اظہار کیا اور دین اسلامی کی حقیقی اور صحیح تصویر پیش کرنے اور انتہا پسند اور دہشت گرد گروہوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی جھوٹی تصویروں کی تردید میں شیخ الازہر اور ازہر شریف کے کردار کو سراہا۔ شیخ شکر اللہ زادہ نے  شیخ الازہر کو آذربائیجان کے دورے کی سرکاری دعوت دی، اور قازقستان میں کونسل کے علاقائی دفتر کے افتتاح پر ان کو اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کو مبارکباد دی۔ اور افتتاحی تقریب میں شرکت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، اور اس کردار کی اہمیت پر زور دیا جو یہ علاقائی دفتر وسطی ایشیا کے مسلمانوں کی خدمت اور ایشیا میں مذہبی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے میں ادا کرے گا، نیز علماء اور محققین کے تبادلے اور الازہر یونیورسٹی اور آذربائیجانی یونیورسٹیوں کے طلباء کے باہمی علمی دوروں کے ذریعے ازہر شریف کے ساتھ تعاون کو تیز کرنے کی آذربائیجان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اپنی طرف سے شیخ الازہر نے آذربائیجان کے صدر کے لیے اپنے احترام کا اظہار کیا اور ان کے مہربان پیغام کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، اور ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر شیخ شکر اللہ زادہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آذربائیجان سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلباء کی میزبانی کے ذریعے آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے الازہر کی کوششوں پر زور دیا، اور آذربائیجان کے لوگوں کو پیش کیے جانے والے وظائف میں اضافہ کرنے کے لیے الازہر کی آمادگی ظاہر کی نیز الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ و مبلغین کے اندر تربیت کے لیے آذربائیجان کے ائمہ اور مبلغین کی میزبانی اور ایک خصوصی نصاب وضع کرنے جو آذربائیجان کے ماحول کے مطابق ہو اور بقائے باہمی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور انتہا پسند گروہوں کے نظریے کی تردید کرتے ہوئے آذربائیجان کے عوام کی ضروریات کو پورا کرتا ہو، پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025