امام اکبر نے عالم دین احمد طہ ریان کی تعزیت میں کہا کہ : عالمِ اسلام علم کے ایک روشن چراغ سے محروم ہو گیا ۔
امامِ اکبر، پروفیسر، ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے - اللہ کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے – بدھ کو انتقال ہونے والے فقہ کے عالم دین ، پروفیسر ڈاکٹر احمد طہ ریان- استاذ فقہ مقارن، سینئر اسکالرز کونسل کے رکن ، کلیہ شریعہ وقانون کے سابق ڈین ،مصر اور عالم اسلام میں علماءِ فقہِ مالکی کے شیخ کو تعزیت پیش کی ۔
امام اکبر نے زوردیتے ہوئے کہا کہ : عالَمِ اسلام علم کے ایک روشن چراغ سے محروم ہو گیا ، نیز آپ نے فرمایاکہ : وفات پانے والے عالمِ دین نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، جنھوں نے ازہر کی لائبریری ، اسلامی کتب خانوں میں ، فقہِ اسلامی کا ایک عظیم ورثہ، نیز جہدو عطاسے بھراسفر ، اور اسلامی پیغام کی بڑی خدمت چھوڑی ہے ، مسجد ازہر ، جامعہ ازہر، اورعلمی محافل میں اپنے چھوڑے ہوئے علمی شہ پارے، اور دروس و لیکچرس کی وجہ سےوہ ہمیشہ ہمارے درمیان زندہ رہیں گے ، اور طالبان علوم نبویہ ان کے علمی چشمے سے سیراب ہوتے رہیں گے ، امام اکبر نے عالم جلیل کی رحلت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ، ان کے تلامذہ اور ان کے محبین کو دلی تعزیت پیش کی ، اور دعاکیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت، اوراپنی وسیع جنت میں جگہ عطا کرے ، اور ان کے اہل و عیال اور رشتہ داروں کو صبر و سکون عطافرمائے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ہم اللہ ہی کے لیئے ہیں اور ہمیں اللہ کی طرف پلٹ کرجاناہے ۔