شیخ الازہر نے سفارش کی ہے کہ افریقہ میں مصر کے سفیر مصر کی سب سے نمایاں نرم طاقت کے طور پر الازہر سے استفادہ کریں۔

شيخ الأزهر يوصي سفراء مصر لدى أفريقيا بالاستفادة من الأزهر كأبرز القوى الناعمة لمصر.jpeg

امام اکبر  پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جمعرات کو برکینا فاسو میں مصر کے نئے سفیر شریف ندا سے ملاقات کی تاکہ برکینا فاسو کے لوگوں کے لیے الازہر کی طرف سے تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔  امام اکبر نے کہا کہ: افریقی براعظم میں مصر کے سفیر اپنا نشان چھوڑ سکتے ہیں اور مصر کی نرم طاقتوں کو مضبوط کر سکتے ہیں اگر وہ براعظم اور افریقی عوام کے لیے الازہر کی اہمیت کو سمجھیں۔ اور وہ اسکالرشپس اور تربیتی کورسز جو  الازھر اماموں اور مبلغین کے لیے  پیش کرتا ہے پر توجہ دے کر تمام افریقی ممالک کے ساتھ مصری تعلقات کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ امام اکبر نے زور دے کر کہا کہ الازہر افریقی عوام کی دیکھ بھال اور براعظمی ممالک کے استحکام اور آزادی کی حمایت کرتا ہے۔ مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے برکینا فاسو میں عربی زبان سکھانے کے لیے ایک مرکز کھولنے کے لیے الازہر کی تیاری کی طرف اشارہ بھی کیا جس میں قرآن پاک کی زبان سیکھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ نیز برکینا فاسو کے مبلغین کے لیے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین کی طرف سے فراہم کردہ تربیتی کورسز کو تیز کیا جائے گا۔ برکینا فاسو میں مصر کے سفیر نے  اپنی طرف سے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے مسائل کی حمایت کے لیے امام  اکبر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ الازہر میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کے معاملات کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ برکینا فاسو سے اماموں کو الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیت ائمہ اور مبلغین میں تربیت دینے کے لیے بھرپور توجہ دیں گے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025