امام اکبر نے الازہر کے بیٹے ڈاکٹر اسامہ عبد الحی کو جنرل چیرمین آف ڈاکٹرز کی نشست جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف جامعہ الازہر کی فیکلٹی آف میڈیسن میں اینستھیزیا اور انتہائی نگہداشت کے استاذ پروفیسر ڈاکٹر اسامہ عبد الحی کو جنرل چیرمین آف ڈاکٹرز کی نشست جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔ ان کے مشن میں جس کی ذمہ داری انہوں نے اٹھائی ہے اس میں کامیابی، اور ترقی کی خواہش کی ۔ ڈاکٹر عبد الحی نے الازہر یونیورسٹی قاہرہ میں فیکلٹی آف میڈیسن فار بوائز میں اینستھیزیا اور انتہائی نگہداشت کے شعبہ کے سربراہ اور عرب ڈاکٹرز یونین کے صدر کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔ وہ پچھلی کونسلوں میں مصری ڈاکٹرز یونین کے سیکرٹری جنرل اور نائب کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ وہ ناصر انسٹی ٹیوٹ میں اینستھیزیا کے شعبے کے سربراہ، انسٹی ٹیوٹ کی علمی کونسل کے سربراہ، اور ڈاکٹروں کی جنرل یونین کے تادیبی ادارے کے سابق سربراہ بھی رہے ہیں۔