مصری زکوۃ و خیراتی گھر کا سب سے بڑا امدادی قافلہ رفح کراسنگ پر پہنچ گیا ۔
زکوٰۃ ہاؤس کے 40 ٹرک "مصر زندہ باد" کے امدادی قافلے کے ایک حصے کے طور پر رفح کراسنگ پر پہنچے۔ مصری زکوۃ اور چیریٹی ہاؤس کا قافلہ مصری فلسطینی سرحد پر واقع رفح زمینی بندرگاہ پر ا مام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شيخ الازہر شریف ، مصری زکوۃ اور چیریٹی ہاؤس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کی ہدایت پر پہنچا ، یہ 40 ٹرکوں کا قافلہ ادویات، خوراک اور امدادی سامان، اور پناہ گاہ اور رهائيش كے ضرورى سامان پر مشتمل ہے . یہ قافلہ زکوٰۃ ہاؤس کی مصر زندہ باد فنڈ کے "ہم انسانیت کے لیے شریک ہیں" کے نعرے کے تحت قافلے میں شرکت کے فریم ورک کے تحت فلسطینیوں کی طرف جانے والا ہے۔ جس کا آغاز آج صبح وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی نے جمہوریہ کے صدر محترم عبدالفتاح سیسی کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا۔ یہ دوسرا قافلہ ہے جو کہ زکوٰۃ ہاؤس کی طرف سے شیخ الازہر کی ہدایت پر غزہ میں ہمارے بھائیوں کے لیے بھیجا گیا ہے جو کہ " غزہ کی مدد کرو" مہم کے تحت ہے جس کا آغاز غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف قبضے کی جارحیت کے آغاز سے ہی مذہبی اور شرعی فرض اور غزہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ انسانی اور اخلاقی وابستگی کی بنیاد پر، اور جس انسانی المیے اور محاصرے کا وہ شکار ہیں اس میں ان کا ساتھ دینے کے لیے شروع کیا گیا۔ پچھلے مہینے کے آخر میں پہلے قافلے میں ادویات، طبی، خوراک اور امدادی سامان سے لدے 18 ٹرک شامل تھے، دو ہفتے بعد الازہر اس سے بڑے قافلے کو روانہ کیا، جس میں امدادی، طبی، اور پناہ گاہ رہائش کا سامان، اور خوراک سے لدے 40 ٹرک شامل تھے۔ ، یہ عرب جمہوریہ مصر کی طرف سے فراہم کردہ مسلسل حمایت اور فلسطین میں اپنے بھائیوں سے تعاون کی نمایاں تاریخی کردار کی ایک کڑی ہے۔ مصری زکوۃ اور خیراتی گھر 2014 میں امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف کی طرف سے پہل اور ان کی نگرانی میں زکوۃ کو اس کے شرعی مصارف میں تقسیم اور خیراتی کاموں میں خیراتی فنڈز، عطیات، تحائف، وصیتیں اور خیراتی امداد کو تقسیم کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔ تاکہ زکوۃ کی فرضیت اور کمیونٹی کی ترقی میں اس کے کردار کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے، اور معاشرے کے افراد میں تکافل اور ہمدردی کے جذبے کو پھیلایا جائے۔