شیخ الازہر کی ہدایت پر... زکوۃ ہاؤس کے لیے 40 ٹرک غزہ میں لوگوں کی مدد کے لیے میں رفح کی بندرگاہ پر پہنچ گئے ہیں۔

بتوجيهات شيخ الأزهر.. 40 شاحنة لبيت الزكاة تعبر ميناء رفح دعمًا لأهلنا في غزة .jpg

آج بروز منگل مصری زکوۃ اور خیراتی گھر کا قافلہ رفح کی زمینی کراسنگ سے غزہ کی پٹی كى طرف  ملك فلسطين كے اندرجانے   اور اس پٹی میں اپنے بھائیوں اور لوگوں کو  مدد  فراہم  کرنے کے لیے کے لیے داخل ہوا  ۔ یہ  امام اكبر پروفیسر ڈاکٹر احمد  طیب، شیخ الازہر  شریف ، مصرى زکوۃ اور خیراتی  گھر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کی ہدایت کے تحت  ہوا ۔ جو كے 40 ٹرکوں پر مشتمل ہے جو ادویات، خوراک اور امدادی اور پناہ گاہ اور رہائش کا ضرورى سامان سے لدے ہوئے ہیں۔ یہ دوسرا قافلہ ہے جو کہ زکوٰۃ ہاؤس کی طرف سے شیخ الازہر کی ہدایت پر غزہ میں ہمارے بھائیوں کے لیے بھیجا گیا ہے جو کہ " غزہ کی مدد کرو" مہم کے تحت ہے جس کا آغاز غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف قبضے کی جارحیت کے آغاز سے ہی مذہبی اور شرعی فرض اور غزہ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ انسانی اور اخلاقی وابستگی کی بنیاد پر، اور جس انسانی المیے اور محاصرے کا وہ شکار ہیں  اس میں  ان کا ساتھ دینے کے لیے شروع کیا گیا۔ پچھلے مہینے کے آخر میں پہلے قافلے میں ادویات، طبی، خوراک اور امدادی سامان سے لدے 18 ٹرک شامل تھے، دو ہفتے بعد الازہر اس سے بڑے قافلے کو روانہ کیا، جس میں امدادی، طبی، اور پناہ گاہ رہائش کا سامان، اور خوراک سے لدے 40 ٹرک شامل تھے۔ 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025