الازہر اسیوط ضلع میں ایک کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے پانچ طالب علموں کی تعزیت کر رہا ہے۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب  شیخ الازہر شریف نے اسیوط میں پرائیوٹ نور الاسلام الازہری انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جو ہفتہ کی صبح اپنے انسٹی ٹیوٹ جاتے ہوئے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ 
شیخ الازہر نے اس دردناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے والدین کے دلوں کو تسلی دے، ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ اور انہیں تندرستی عطا فرمائے۔  إنا لله وإنا إليه راجعون".’’ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘‘۔  شیخ الازہر کی ہدایت پر، الازہر انسٹی ٹیوٹس سیکٹر کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر احمد شرقاوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اسیوط ضلع  گیا۔ اسیو ط ازہری ایریا کے صدر شیخ علی عبد الحافظ، الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکٹر کے ڈائریکٹر جنرل شیخ حمید ابو عریضہ اور الازہر کے متعدد مبلغین اور اساتذہ، طلباء کے خاندانوں کی مصیبت میں سہارا دینے کے لیے ، اور تعزیت پیش کرنے اور جنازے کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے وہاں پہنچا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025