امام اکبر نے اپنے دوست ، عالمِ جلیل، پروفیسر، ڈاکٹر احمد طہٰ ریان کوتعزیت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ : اللہ تعالی میرے پیارے بھائی اور فاضل دوست پر رحم فرمائے، جو تعلیمی سفر کے ساتھی تھے ۔
امام اکبر نے اپنے دوست ، عالمِ جلیل، پروفیسر، ڈاکٹر احمد طہ ریان کی تعزیت کرتے ہوئے فرمایا اللہ تعالی میرے پیارے بھائی اور فاضل دوست پر رحم فرمائے،تعلیمی سفر کے ساتھی پروفیسر ڈاکٹر احمد طہٰ ریان، سینئر اسکالرز کونسل کے رکن، کلیہ شریعہ وقانون اسیوط کے سابق ڈین ، ازہر شریف میں فقہ مالکی کےاستاذ عالمِ جلیل ، دارسِ مدقق، جو اپنے طلباء اور شاگردوں کے درمیان فیاض وسخی کی حیثیت سے زندگی گزار کرگئے ، آپ -رحمہ اللہ- شریعت کے دفاع میں جس پر یقین رکھتے تھے ، اس کے لیئے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے تھے ،حق بات کہنے میں ملامت کرنے والوں کی ملامت کا خوف نہیں کرتے تھے ، آپ -رحمہ اللہ- نے زندگی گزار کر اپنی لائبریر میں وفات پائی ۔آپ نے مکتبہ ازہریہ کو علم ِحدیث ، فقہ ، اصولِ فقہ میں اپنی مؤلفات اورعلمی ابحاث کی صورت میں بہت قیمتی اثاثہ عطاکیاہے ، یقینا ان کے کھونے سے ازہر شریف نے فقہ مالکی کے رکن اصیل کو کھودیاہے ، اور جامعہ ازہر کے شریعہ وقانون کی فیکلٹیاں ، ابحاثِ علمیہ، اور کلاس روم اور رواق ازہرتشریع کے ستون سے محروم ہوگئے۔ میں اور سینئر اسکالرز کونسل کے میر ے احباب ، ازہر کے اساتذہ ہم سب مل کر انھیں اللہ کے حوالے کرتے ہیں ، اور اس کے فیصلے پر صبر کے دامن کو مضبوطی تھامتے ہیں ، نیز اس پاک ذات سے دعاکرتے ہوئے کہ وہ انھیں انبیاء، صدیقین ، شہداء ، صالحین کے زمرے میں رکھے، ان کے بال بچوں میں برکت دے، اہل وعیال ، تلامذہ ، اور محبین کو صبر عطافرمائے ، اور قضابالقدر پر رضامندی عطاکرے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ ہم اللہ ہی کے لیئے ہیں اور ہمیں اللہ کی طرف پلٹ کرجاناہے ۔