شیخ الازہر نے ہدایت کی ہے کہ فلسطینی طلباء کو پڑھائی کے اخراجات / ٹیوشن فیس سے استثنی دیا جائے اور اسلامک مشن سٹی میں انہیں رہائش دی جائے

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے فلسطینی طلباء کو فوری طور پر مکمل وظائف کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ انہیں ٹیوشن فیس سے استثنی دیا جائے اور اسلامک مشن سٹی میں انہیں رہائش دی جائے اس کے علاوہ جامعہ الازہر اور  اسلامک مشن میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے تمام فلسطینی طلباء کو ماہانہ رقم فراہم کی جائے۔ امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ ازہر غزہ میں ہمارے عوام اور بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کے اس دور  میں، ازہر میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ وہ ذاتی طور پر ان کی پیروی کرنے کے خواہاں ہیں، اور یہ بھی کہا کہ الازہر میں عہدیداروں کے تمام دفاتر ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے ان طلباء پر زور دیا کہ وہ دینی اور دنیاوی علوم کے حصول میں اپنی پوری کوشش کریں، اپنے وطن اور قوم کی خدمت کریں اور مصر اور پیارے فلسطین میں ازہر شریف کے بہترین سفیر بنیں۔ امام اکبر کی ہدایات الازہر یونیورسٹی اور اسلامک مشن انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم فلسطینی طلبہ کو ٹیوشن فیس سے مستثنیٰ کرنے کی ہیں، جن کی تعداد (444) طلبہ اور طالبات ہے۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے (75) ان کے علاوہ ہیں۔ یہ وحشیانہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں، پیارے فلسطین کے لوگوں کے ساتھ الازہر کی مکمل یکجہتی، اور ان طلباء کے لیے مناسب حالات پیدا کرنے کے لیے الازہر اور اس کے عظیم امام اکبر کی خواہش کے دائرے میں آتا ہے۔ تاکہ وہ علم کے حصول کے لیے خود کو وقف کر سکیں اور اپنے وطن اور امت  کے لیے نفع بخش بن سکیں۔ 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025