شیخ الازہر آب و ہوا سے متعلق ابوظہبی بین المذاہب بیان پر دستخط کی تقریب اور COP28 میں پہلے بین المذاہب کارنر کے افتتاح کے موقع پر ایک ویڈیو تقریر کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں

شيخ الأزهر يشارك بكلمة فيديو في حفل توقيع بيان أبو ظبي للأديان من أجل المناخ .jpeg

شیخ الازہر : "انٹر فیتھ ونگ" اور "ضمیر کی پکار" ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے "مسلم کونسل آف ایلڈرز" کے اہم اقدامات ہیں۔
امام طیب نے غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے اور بچوں، شیر خواروں اور نوزائیدہ بچوں کے قتل کو روکنے کے لیے ندا متوجہ کی۔ شیخ الازہر: اگر غزہ پر جارحیت جاری رہی تو ہمارے پاس آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ ماحول یا صاف آب و ہوا نہیں بچے گی۔ جو ظالموں کی جانب سے خواتین، بچوں، شیر خوار بچوں اور قبل از وقت نوزائیدہ بچوں پر استعمال ہونے والی وحشیانہ قتل کی مشینوں سے پاک ہو گی۔ یہ گھناؤنی اور مجرمانہ جنگوں کو روکنے کا وقت ہے۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے عزت مآب شیخ محمد بن زید نہیان کی قیادت میں کیے گئے غیر معمولی عزم کا خیر مقدم کیا۔ ، جو آج انسانیت کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک کا مقابلہ کرنے کے لیے منعقد ہے۔ جس کا عنوان ہے: موسمیاتی تبدیلی اور اس کے منفی اثرات۔ . آپ نے "ضمیر کی پکار: ابوظہبی جوائنٹ بین المذاہب بیان برائے آب و ہوا" کی دستخطی تقریب اور COP28 ریاستوں کی پارٹیوں کی کانفرنس میں بین المذاہب کارنر کے افتتاح کے موقع پر ویڈیو کے ذریعے اپنی تقریر میں مزید کہا: کہ مسلم کونسل آف ایلڈرز کی طرف سے پیش کردہ غیر معمولی اقدام ہے کہ اس میں مختلف مذاہب کے سکالرز کو دستاویز "ضمیر کی پکار (ابو ظہبی بین المذاہب بیان برائے آب و ہوا)"، پر دستخط کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اور اقوام متحدہ اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے لیے فریقین کی اٹھائیسویں کانفرنس کے اندر - پہلی بار - ایک بین المذاہب کارنر  قائم کیا جا رہا ہے  یہ ایک قیمتی موقع ہے کہ ہم اپنے مشترکہ ماحول کی حفاظت کے لیے کوششوں کو مضبوط کریں اور اسے ایسی تباہی سے بچائیں جو یقینی تباہی کی طرح نظر آتی ہے۔ جب کہ اس کی وارننگ سال ہا سال سے جاری ہے جیسے کہ یہ قدرتی آفات، بڑے پیمانے پر سیلاب، جنگل کی آگ، شدید خشک سالی، بہت سی جاندار انواع کے معدوم ہونے، اور وبائی امراض، کیڑوں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کی نمائندگی کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ شیخ الازہر نے کہا کہ اسلام کا موقف ماحولیات اور اس کے عناصر کے بارے میں واضح  ہے: زمین سے شروع ہو کر اس پر چلنے والے تمام جانداروں سے ہوتا ہوا اور اس کے پانی میں تیرنے والی مچھلیوں اور اس کی ہوا میں پرواز کرنے والے  پرندوں پر ختم ہوتا ہے۔ اور اس مقام کی نمائندگی بہت مختصر طور پر اس حکم الٰہی میں کی گئی ہے جس میں ہر انسان، مومن اور غیر مومن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زمین اور اس پر موجود چیزوں کی اصلاح کرے، اور اس میں یا اس کے عناصر میں کسی بھی چیز میں فساد کے کی ممانعت اور تنبیہ کی گئی ہے۔ امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ ماحول اور اس کے عناصر سب سے مضبوط ثبوتوں میں شامل ہیں جو ذہن کو خدا کو جاننے اور اس پر یقین کرنے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ نیز ہر طرح کی مخلوق انسان کے ساتھ اللہ تعالی کی عبودیت میں شریک ہے  لہذا اسلام کی منطق میں ایک شخص ماحولیات کے حوالے سے خود بھی  ذمہ دار ہے ، اور بنی نوع انسان  کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔ اور زمین اور اس پر جو کچھ ہے وہ انسان کے ہاتھ میں امانت ہے اور وہ قیامت کے دن خدا کے سامنے اس کی اصلاح اور فساد سے  اس کی حفاظت کا ذمہ دار اور جوابدہ ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو تنبیہ کی ہے کہ اگر وہ زمین میں فساد برپا کرے گا تو اسے بیماریوں مصائب اور آفات کے ذریعے  مزہ چکھائے گا  جس قدر وہ اس میں فساد برپا کرے گا:
اپنی تقریر کے آخر میں شیخ الازہر نے ایک عام مسلمان آدمی کی حیثیت سے فریاد کی جو کمزور، غریب اور لاچار لوگوں کے درد کو محسوس کرتا ہے، اور کہا: یہ وحشی دہشت گرد قتل کرنے والی مشین کی ہولناکی سے حیران انسان کا رونا ہے جو کہ سخت دل لوگ محفوظ شہریوں کے درمیان کرتے ہیں جن میں خواتین، مرد، بچے، شیر خوار اور نوزائیدہ  بچے شامل ہیں۔ جس تشدد، تخریب کاری اور تباہی کے مظاہر مقبوضہ فلسطین کی سرزمین دیکھ رہی ہے اور میں پوری دنیا سے کہتا ہوں: کہ یہ ان گھناؤنی، مجرمانہ جنگوں کو روکنے کا وقت ہے، اور میں تصدیق کرتا ہوں کہ اگر یہ اسی طرح جاری رہیں - خدا نہ کرے – تو ہمارے پاس محفوظ رکھنے کے لیے ماحول (ہی) نہیں بچے گا، یا ہمارے بچوں اور نسلوں کے لیے مستقبل قریب یا بعید میں صاف رکھنے کے لیے کوئی ماحول نہیں بچے گا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025