شیخ الازہر نے ریاست کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل صباح کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے کامیابی اور کامرانی کی دعا کی ہے۔
امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے عزت مآب شیخ مشعل الاحمد جابر صباح کو برادر ملک کویت کی قیادت سنبھالنے اور امیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ شیخ الازہر نے کویت کی ریاست کی قیادت کرنے اور اپنے عوام کی امنگوں اور اپنے ملک کی خوشحالی کو اور عطا کے سلسلے کو جاری رکھنے اور عرب اور اسلامی امت کے مسائل کی حمایت کے لیے عزت مآب شیخ مشعل کے لیے کامیابی اور کامرانی کی پرخلوص دعاؤں کا اظہار کیا۔