" غزہ کی مدد کرو" مہم کے فریم ورک کے اندر، شیخ الازہر نے 50 ٹرکوں کو بھیجنے کے آغاز کی ہدایت کی ہے جس میں ایک ہزار ٹن امداد (غزہ کی) پٹی کے لیے شامل ہے۔
امام اکبرپروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، مصری زکوٰۃ اور خیراتی گھر کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کی توجیہ پر زکوٰۃ اور خیراتی ہاؤس کا چوتھا قافلہ جمعرات کو رفح زمینی بندرگاہ کے راستے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوا۔ جس میں 50 بڑے ٹرکوں پر تقریباً 1,000 ٹن طبی سامان، کھانے پینے کا سامان، صاف پانی، رہنے کا سامان، اور بڑی مقدار میں کمبل، لحاف اور گدے شامل ہیں۔
چوتھا امدادی قافلہ، جو مصری زکوٰۃ اور چیریٹی ہاؤس کی طرف سے غزہ کی پٹی کے لیے چلایا گیا، اس میں میں بین الاقوامی شرکت کا مشاہدہ کیا گیا، یہ امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف کی طرف سے دنیا کے تمام لوگوں کو غزہ ریلیف کی عالمی مہم میں شرکت کی دعوت کے جواب میں دیکھنے میں آیا؛ تاکہ ان کمزور اور معصوم بچوں اور عورتوں کے دکھوں کو دور کیا جائے جو اس وحشیانہ جارحیت سے تھک چکے ہیں۔
قافلے کی تیاری میں تقریباً 70 ممالک نے حصہ لیا جن میں سلطنت عمان، آسٹریلیا، اٹلی، سپین، برطانیہ، عراق، مراکش، کویت، اردن، بحرین، متحدہ عرب امارات، برازیل، ارجنٹائن، جاپان، پاکستان، قطر، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، ملائیشیا، تنزانیہ، انڈونیشیا، ارجنٹائن، اور تیونس شامل ہیں۔ چوتھے قافلے کے لیے امدادی سامان کی تیاری میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ تاکہ اسے مصر اور فلسطین کی سرحد پر رفح زمینی بندرگاہ کے ذریعے غزہ میں اپنے لوگوں تک پہنچایا جائے۔
غزہ کی پٹی کو " غزہ کی مدد کرو" مہم میں زکوٰۃ اور خیراتی گھر کا پہلا قافلہ 1 نومبر بروز منگل شام کو موصول ہوا، جس کی سربراہی مصری زکوٰۃ اور چیریٹی ہاؤس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سحر نصر کر رہی تھیں۔ جس کی ہدایت امام اکبر شیخ الازہر نے کی تھی اور یہ 18 بڑے ٹرکوں پر مشتمل تھا جو کہ مصر اور فلسطین کی سرحد پر واقع رفح بندرگاہ پر پہنخا۔ اس میں بڑی مقدار میں طبی سامان، کھانے پینے کی اشیاء، بچوں کا دودھ، شیر خوار بچوں کا سامان اور خالص پانی تھا۔ پھر دوسرا قافلہ 21 نومبر بروز منگل 40 بڑے لدے ہوئے ٹرکوں پر مشتمل تھا اور تیسرا قافلہ 28 نومبر بروز منگل صبح پہنچا تھا موجودہ قافلہ ان کے علاوہ ہے۔ سو اس طرح غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے ٹرکوں کی تعداد 125 ٹرکوں تک پہنچ گئی ہے ۔ جو تقریباً 2,000 ٹن امدادی سامان لے گئے ہیں۔