شیخ الازہر نے تعلیم اور حصول علم کے سفر کے اپنے دوست اور جامعہ الازہر میں فیکلٹی آف عربی لینگویج کے بلاغت کے استاذ پروفیسر ڈاکٹر عبدو زید کا کی تعزیت کی۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

خدا کی مرضی اور تقدیر پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے اپنے تعلیم اور حصول علم کے سفر کے دوست اور جامعہ الازہر اور عربی جامعات میں فیکلٹی آف عربی لینگویج کے بلاغت کے استاذ پروفیسر ڈاکٹر عبدو زید کی (وفات پر) تعزیت کی۔ جن کا ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔ شیخ الازہر نے ذکر کیا کہ مرحوم کے ساتھ بچپن سے ہی ان کی دوستی تھی۔ وہ مختلف تعلیمی مراحل میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک ہی گاؤں سے نکلے اور جامعہ الازہر میں اپنی تعلیم مکمل کی۔ وہ ادب، اخلاق اور علم میں ایک مثال تھے، کام کے سارے عرصے میں تدریسی معاون سے لے کر خود کو تحقیق کے لیے وقف کرنے تک  الازہر کے وفادار رہے، اور مرحوم دوست نے طلباء اور محققین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ وہ اکیڈمک اور علمی فورمز میں الازہر کے بہترین نمائندے تھے۔ ان کی کتابیں اور تصانیف عربی زبان و ادب کے طلباء اور محققین کے لیے نفع بخش رہیں گی۔ امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے ڈاکٹر عبدہ زید کے اہل خانہ، الازہر یونیورسٹی میں عربی زبان کی فیکلٹی اور ان  کے دوستوں اور طلباء سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم دوست کو اپنی رحمت و مغفرت سے مالا مال کرے اور جو کچھ انہوں  نے الازہر اور اپنے طلباء کے لیے کیا  ان کے اعمال صالحہ کے میزان میں شامل فرمائے اور اسے ان کا سفارشی بنا دے۔ "إنَّا لله وإنَّا إليه راجعون".

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025