خواتین کے عالمی دن پر شیخ الازہر کے پیغامات
میں دنیا کی ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی فیملیوں اور معاشروں کی ترقی میں ان کی مدد کرتی ہیں ، اور چیلینجوں کا سامنا کرنے میں ثابت قدم رہتی ہیں۔ میں ہر ایک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ عورتوں کو با اختیار بنانے کی کوشش کریں ، اور ظلم و تشدد یا ان کے تخلف میں چھوڑے جانے کو جرم قرار دیں ، اور عورتیں بغیر کسی امتیاز کے مکمل حقوق حاصل کریں اس کی گارنٹی ہونی چاہئے۔
امام اکبر ، پروفیسر ، ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے خواتین کا عالمی دن منایا، جو ہر سال آٹھ مارچ کو آتا ہے، امام اکبرنے سوشل میڈیا کے اپنے دونوں پیج : فیس بک او رٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شائع کر کے دنیا کی تمام خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کی اس بات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان پر ظلم و تشدد یا ان کے تخلف میں چھوڑے جانے کو جرم قرار دیاجائے ، انھوں نے لکھا کہ : میں دنیا کی ان تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو اپنی فیملیوں اور معاشروں کی ترقی میں ان کی مدد کرتی ہیں ، اور چیلینجوں کا سامنا کرنے میں ثابت قدم رہتی ہیں ، اور میں ان سے کہتاہوں کہ معاشرے کے لیئے جوآپ نے پیش کیا میں اُس پر آپ کاشکریہ ادکرتاہوں ۔ اور ہر ایک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کوشش کریں کہ خواتین کو کام کرنے یا عام زندگی میں شریک بناکرمزید بااختیار بنائیں، ان پر کسی طرح کے ظلم وتشدد، یا ان کے تخلف میں چھوڑے جانے کو جرم قرار دیں ، اور عورتیں بغیر کسی امتیاز کے مکمل حقوق حاصل کریں اس کی گارنٹی ہونی چاہئے۔