شیخ الازہر نے سفر اسراء اور معراج کے جشن پر صدر سیسی اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے
شیخ الازہر اسراء اور معراج کے موقع پر: فلسطین میں ثابت قدم پوری امت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج گاہ سے ان کے تعلق کو زندہ کرتے ہیں،
شیخ الازہر اسراء اور معراج کے موقع پر: اللہ تعالی نے مسجد اقصیٰ کو اسراء ومعراج کے سفر کے لیے منتخب کر کے اسے عزت بخشی۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے اسراء اور معراج کے موقع پر جناب صدر عبدالفتاح سیسی، صدر جمہوریہ اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ہے۔
شیخ الازہر نے تاکید کی کہ اللہ تعالی نے مسجد اقصیٰ کو اسراء ومعراج کے سفر کے لیے منتخب کر کے عزت بخشی۔ جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسراء کے لیے لے جایا گیا اور وہاں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج پر لے جایا گیا۔ اور اس کے محراب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء کی امامت کروائی۔ آپ نے مزید کہا کہ اس سرزمین فلسطین کے اس عظیم مقام کے مضافات میں اہل ایمان قابضین کے وحشیانہ حملوں کا صبر اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔ اور وہ پوری امت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج گاہ سے ان کے تعلق کو زندہ کرتے ہیں، اور ان پر اس کے حقوق سے آگاہ کرتے ہیں۔
شیخ الازہر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "اسراء و معراج" کا سفر ایک ربانی معجزہ ہے جسے خدا نے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و تکریم کے لیے مختص کیا ہے۔ یہ اپنے نبی کو ثابت قدم رکھنے کے لیے آپ کے غم وکرب اور احزان کو دور کرنے کے لیے کروایا گیا تھا۔ اور آپ کے شرح صدر کے لیے تھا کیونکہ آپ کو آپ کے دشمنوں اور قریبی ترین لوگوں کی طرف سے دکھ ملے تھے سو سفر اسراء اور معراج کا معجزہ خدائی تحفہ کے طور پر آیا ہے ایک ایسا معجزہ جو قوانین فطرت سے بالاتر ہو کر تمام مخلوقات کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و منزلت کا اعلان کرتا ہے۔