رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر فون کال کے ذریعے امارات کے صدر اور شیخ الازہر نے غزہ کی پٹی تک امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا
شیخ محمد بن زاید اور شیخ الازہر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف ، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے ساتھ ایک فون کال کے دوران رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ اس موقع کو عرب، اسلامی امت اور انسانیت کے لیے خیر، سلامتی اور استحکام کے ساتھ لوٹائے۔
کال کے دوران، امام اکبر نے امن کے فروغ اور بھائی چارے اور رواداری کو پھیلانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی انتھک کوششوں اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کو انسانی امداد اور ریلیف پہنچانے کے لیے ، جو سنگین انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی مخلصانہ کوششوں کے لیے الازہر کی تعریف کی۔
اپنی طرف سے، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ازہر شریف کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا، اور عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف ، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین کی کوششوں کو سراہا۔ جو امن، بھائی چارے اور انسانی بقائے باہمی کو فروغ دینے ، مسلمانوں کے بچوں کو مذہبی علوم فراہم کرنے، اور معتدل، روشن خیال اسلامی فکر کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہیں۔
کال کے اختتام پر، دونوں فریقین نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حصول کے لیے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کوششوں کو جاری رکھنے، مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے کے لیے کام کرنے اور غزہ کی پٹی میں اپنے بھائیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔