امام اکبر نے "جزیرہِ جاوہ "میں اسکولی بس حادثے میں وفات پانے والوں پر انڈونیشیا کو تعزیت پیش کی

فضيلة الإمام الأكبر أحمد الطيب.jpeg

امام اکبر ، پروفیسر، ڈاکٹر ،احمد طیب شیخ الازہرشریف نے انڈونیشیا کے جزیرے جاوہ پر آج جمعرات کی صبح پیش آنے والے اسکولی بس کے حادثے کے متاثرین کوتعزیت پیش کی، جس میں طلباء ، اساتذہ ، اور سرپست تھے ان میں سے کچھ زخمی اور کچھ ہلاک ہوئے ، یہ بات انھوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس "فیس بک اور ٹویٹر" کے ایک پوسٹ میں کہی، جس میں انہوں نے لکھا کہ : اللہ تعالی انڈونیشیا کے اسلامی اسکول بس حادثے کے متاثرین پر رحم کرے، جن میں طلباء، اساتذہ اور سرپرست شامل ہیں، جو جزیرہ جاوہ پر پیش آیا، ہماری طرف سے ان کے اہل و عیال، اقرباء، اور انڈونیشیا کی عوام و قیادت کو دلی تعزیت ہے ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کے دلوں کو مضبوط کرے ، اور زخمیوں کو جلدازجد صحت عطاکرے ، انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ وزارت نے تصدیق کی تھی کہ طلباء، اساتذہ اور سرپرست کو لے جانے والی ایک بس کل رات ایک پکنک سے واپسی پر جزیرہِ جاوہ کی ایک وادی میں گر پڑی ، جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے، اور 39 لوگ بچے ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025