شیخ الازہر نے ہونہار فلسطینی بچی " سجی خِلہ" کااپنے دفتر میں استقبال کرکے اس کی خواہش پوری کی

شيخ الأزهر يلبي رغبة الطفلة الفلسطينية النابغة سجى خِلَّة ويستقبلها في مكتبه.jpeg

پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر شریف نے مشیخۃ الازہر کی اپنی آفس میں ہونہار فلسطینی بچی "سجی سعید خلہ" کا استقبال کیا، بچی اور اس کی فیمیلی کی شیخ الازہر سے ملاقات کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے ، اس بچی کی عمر اگیارہ سال ہے اور نابیناہونےکے باجود اُس نے سات سال کی عمر میں قرآن کا حفظ مکمل کرلیا ، اس کے والد نے الفیہ ابن مالک، معلقات عشرہ ، ،علم لغہ ،اور علم مواریث کی کتب کے علاوہ اور بھی بہت سی کتب کو یادکرانے میں اس کی مدد کی ،ساتھ ہی اس کے اپنے عزم و ارادہ اور منجانب اللہ جو اسے مضبوط یادداشت ملی ہے اس کا بھی دخل ہے ، امام اکبر نے اس فلسطینی بچی کو یہ وصیت کی کہ طلبِ علم کی راہ میں وہ اپنی کوشش اور صبر و استقامت کو جاری رکھے ، انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس نے اپنے آپ کو ایک ایسا نمونہ تیارکیا ہے جو قابل اقتداء ہے ، اورفلسطینی کے طلباء کے لیے بطور اقتداء ایک مشرف و معظم صورت ہے، امام نے اس بات پر زور دیا کہ علم ہی قوموں کی ترقی اور استحکام کا راستہ ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025