امام اکبر نے  : طابا کی آزادی کی خوشی پر صدر سیسی اور مصری عوام کو مبارکباد پیش کی۔
                
                
              
                  طابا کی آزادی کی 32 ویں برسی کے موقع پر ، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب  شیخ الازہر شریف نے صدر جمہوریہ  عبدالفتاح سیسی،  قوات مسلحہ ، اور مصری عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی  ۔ اور ازہر نےزور دے کر کہا کہ :  سرزمین طابا کی آزادی اور وطن میں اس کی بازیابی کی یاد تمام مصریوں کے لیے ایک قیمتی یاد گارہے، جو عزت و قار کی بڑی کامیابی کی تکمیل کے طور پر ہے ، جس کو اکتوبر کی فتوحات نے زمین واپس لے کر اور اس وطن کے کسی بھی حصے سے لاپرواہی نہ برت کر  دائمی بنایاہے ۔ اور اس  جشن کو مناتے ہوئے ازہرمصریوں سے اپیل کرتاہے کہ وہ اِس وطن کے روشن مستقبل اور  اس کے عروج و ارتقاء کے لیئے فتح و نصرت کی روح اپنے اندر بیدار کریں۔  اللہ تعالی سے  دعاکرتےہوئے کہ وہ ہمارے پیارے مصر کو  امن و سلامتی،  اوراستقرارو  خوشحالی عطاکرے ، اور اہل مصر کو ہر طرح کی برائی اور شر سے محفوظ فرمائے ۔