امام اکبر نے سوری عالمِ جلیل محمد علی صابونی کی وفات پر تعزیت پیش کی

imam ahmed  al tayeb.png

اللہ کے فیصلے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر نے شام کے عالمِ جلیل علامہ شیخ محمد علی صابونی جو 91 سال کی عمرپاکر جمعہ کی صبح انتقال کرگئے ان کی وفات پر تعزیت پیش کی۔ اور ازہر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صابونی نے جامعہ ازہر سے فراغت کے بعد سے علماء میں مقبول ہونے تک قرآن و حدیث اور منہج اہلسنت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کتاب الٰہی کی تفسیر میں نمایاں نقوش چھوڑے ہیں ، ان کی کتابیں اورمؤلفات تمام طلباء کے لیے ایک مرجع کی حیثیت رکھتی ہیں۔ امام اکبر شیخ الازہر نے عالم اسلام، شامی عوام، شیخ کے تلامذہ ، ان کے اہل و عیال اور ان کے محبین کو دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کی ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہ وہ ان کو اپنی رحمت اور مغفرت میں ڈھانپ لے ، اور ان کے علم و عمل کو ان کی شفاعت کا ذریعہ بنائے۔اناللہ وانا الیہ راجعون - ہم اللہ کے لیئے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025