شیخ الازہر نے قرنا میں الازہر لائبریری میں بچوں کے لیے "نور میگزین" کارنر کا افتتاح کیا

شيخ الأزهر يفتتح ركن «مجلة نور» للطفل بمكتبة الأزهر بالقرنة .jpg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف  نے بروز اتوار اسلامک ریسرچ اکیڈمی اور بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس کے تعاون سے، قرنا، لکسور گورنریٹ میں الازہر لائبریری میں، بچوں کے لیے نور میگزین کا گوشہ کھولا۔ جو میگزین کے تمام شماروں اور اس کے کارٹون سیریز سے لیس ہے۔
امام اکبر نے نوجوانوں میں علم کو پھیلانے اور عظیم اقدار کو ابھارنے میں نور میگزین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور بیرون ملک سے جاری ہونے والی ترجمہ شدہ اشاعتوں کے خطرے سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جس کا مقصد ہماری مشرقی ثقافت کے لیے اجنبی خیالات کو پھیلانا اور عرب اور مسلم نوجوانوں کے ذہنوں اور طرز عمل پر منفی اثر ڈالنا ہے۔
اسی طرح انہوں نے ملک بھر میں الازہر کی لائبریریوں میں نور میگزین کے لیے ایک خصوصی گوشہ مختص کرنے، بچوں کو پڑھنے کی ترغیب دینے اور مختلف عمر کے افراد کے لیے آسان اور مناسب کتابیں اور اشاعتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ بچوں اور نوجوانوں کی حفاظت کی جائے اور انہیں ڈیجیٹل دنیا کے خطرات سے بچایا جائے، اور ایسی تقریبات اور ورکشاپس کا انعقاد کیا حائے  جس کا مقصد والدین میں اس بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ ان کے بچے ڈیجیٹل دنیا سے کیسے نمٹتں۔
تقریب میں نور میگزین کی چیف ایڈیٹر ڈاکٹر نہی عباس اور لکسر میں بین الاقوامی تنظیم برائے الازہر گریجویٹس برانچ کے نائب صدر شیخ محمد رملی قرنا میں الازہر لائبریری کے اہلکار، لکسر کے علاقے میں مرد اور خواتین مبلغین، نور چلڈرن میگزین کا ایک وفد، اور لکسر گورنریٹ میں بچوں کا ایک گروپ۔ نے شرکت کی۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024