ملائیشیا میں شیخ الازہر نے کہا: تکفیر، تفسیق اور تبدیع کی جرات اسلامی معاشرے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر اس کا مقابلہ صحیح فقہ کے ساتھ نہ کیا جائے۔

شيخ الأزهر من ماليزيا.jpeg

ملائیشیا میں شیخ الازہر نے کہا: اسلام کی اعتدال پسندی، تکفیر، تفسیق اور تبدیع کی جرات کے ارتکاب کے رجحان سے نمٹنے کا سب سے مؤثر حل ہے۔
 
ملائیشیا میں شیخ الازہر نے کہا:: الازہر کا نصاب اسلامی ورثے کی نوعیت کے دیانت دار ترجمہ کے ذریعے اپنے طلباء کے ذہنوں میں اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرتا ہے۔
امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ بعض لوگوں کی طرف تکفیر، تفسیق اور تبدیع کی جرات اور جانوں، عزتوں اور املاک کو جائز قرار دینا ایک ایسا واقعہ ہے کہ اگر اسے چھوڑ دیا جائے اور صحیح فقہ اور خالص اور واضح علم سے اس کا سامنا نہ کیا جائے یہ اسلامی معاشرے کو تباہ کرنے اور اس کی بنیادوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس رجحان کے زوال کا سب سے مؤثر حل یہ ہے کہ ملت اسلامیہ کی عظیم خصوصیت پر عمل کیا جائے، جو کہ اعتدال ہے، جو کہ فکری اعتدال ہے، ان لوگوں کے درمیان جو استدلال کرتے ہیں، خواہ وہ قطعی اور صریح نصوص سے متصادم ہو۔ اور ان کے درمیان جو نصوص پر غور کرنے اور ان کے معانی کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ شریعت کی اصل اور مقصد میں بھی اعتدال پسند ہے، جیسا کہ اسلام اپنی شریعت اور اپنے قانونی اور معاشرتی نظام میں اعتدال پسند ہے، اور یہاں سب سے نمایاں چیز جس میں اعتدال ظاہر ہوتا ہے وہ ہے: انفرادیت اور اجتماعیت کے درمیان توازن ہے۔ شیخ الازہر نے یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز ملائیشیا (USIM) کے زیر اہتمام قرآن و سنت کے علوم میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیے جانے کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آج جس توازن کی ضرورت ہے وہ ورثے کی تقدیس کرنے والوں کے نقطہ نظر کے درمیان توازن ہے، خواہ یہ انسانی کوتاہیاں پر ہی کیوں نہ مشتمل ہوں، اور ورثے کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے نقطہ نظر کے درمیان، اگرچہ اس میں الہٰی رہنمائی کے شاہکار ہی نمایاں کیوں نہ ہوں،
 
 
جہاں ہم میں سے بہت سے کچھ نصوص کے ظاہری مفہوم پر رک گئے، پیشروؤں کے فہم پر جمے رہے، اور ان کو معصوم متن کی نظر سے دیکھا، حالانکہ وہ ایسی نصوص ہیں جو اہداف کی تجدید اور متن کے مقاصد کے پیش نظر فہم اور شعوری طور پر پڑھنے کے قابل ہیں۔ تاکہ مسلمان اپنی فکر اور طرز عمل میں بیگانگی یا نفسیاتی جدائی کے احساس میں نہ آجائے۔
امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر کا تعلیمی نصاب - اپنے آغاز سے ہی - ایک ایسا نصاب ہے جو طالب علموں کے ذہنوں اور ضمیروں میں فطرت اور جوہر کے ایماندار ترجمے کے ذریعے اسلام کے حقیقی چہرے کی تصویر قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اسلامی ورثے کی تینوں جہتوں نقل ، عقل اور ذوق میں۔ اور یہ تینوں جہتیں نقل ، عقل اور ذوق کے علوم کے مطالعہ کے ذریعے "ازہری علمی تشکیل" کی نوعیت میں پوری طرح ہم آہنگی سے مل جاتی ہیں۔
 
یہ نقطہ نظر اسلام کے اعتدال کی نمائندگی کرتا ہے، جو اس قابل قدر مذہب کا سب سے خاص وصف ہے۔ یہ قرآن و سنت کی نصوص اور ان کے ارد گرد ابھرنے والی علمی، فکری اور روحانی ابداعات کی معتدل تفہیم کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دین کے اصولوں اور اس کے مقاصد کے بارے میں منضبط  اجتھاد کے ذریعے، شریعت  کے ثوابت اور زمانے کے متغیرات کے درمیان انضمام حاصل کرتا ہے۔
امام نے تجدید کے مسائل کے بارے میں بتایا کہ آج مسلمانوں کی حقیقت تجدید کے راستے کے نتائج اور عام طور پر تجدید کی تاثیر کے لحاظ سے اپنے مقاصد کو کس حد تک حاصل کرنے کے بارے میں ایک بڑا سوال کھڑا کرتی ہے۔ ان وجوہات میں سب سے اہم سبب عملی طور پر  دین میں کیا ثابت ہے اور کیا متغیر ہے کا فقدان ہے - یہ بات تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام میں ابدی مستقل اور متحرک متغیرات قوانین شامل ہیں، اور یہ کہ مستقل کے میدان میں یہ قطعی ہے جو وقت کے اتار چڑھاو یا ترقی کی حرکات سے متاثر نہیں ہوتے ہیں، اور یہ ایٹم اور خلائی جہازوں کا دور میں بھی اسی طرح قابل اطلاق ہیں۔ جیسے وہ صحرا اور اونٹوں کے دور میں تھے۔
شیخ الازہر نے توجہ دلائی کہ جہاں تک  معاملہ متغیرات کے میدان کا ہے تو اس  میں لوگوں کو عام اصولوں، لچکدار عمومیات اور وسیع مفروضوں کے ساتھ مخاطب کیا گیا ہے جو زندگی کے حالات اور تعلقات، انسانی علم اور تجربات کی بناء پر حقیقت کو مختلف طریقوں سے متاثر کر سکتے ہیں۔ آپ نے وضاحت فرمائی کہ دین کے ثوابت جو تبدیلی کو قبول نہیں کرتے ہیں - وہ عقیدہ، اسلام کے پانچ ارکان  اور ہر وہ چیز جو حرام ہے اور دلیل قطعی سے ثابت ہے اسی طرح اخلاقیات کی بنیادیں  جو دلیل قطعی سے ثابت ہیں اسی طرح  شادی، طلاق، وراثت اور لین دین جیسے خاندانی معاملات جو دلیل قطعی سے ثابت ہیں ، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے پیغام میں مستقل اور متغیر کا فرق اس پیغام کی معجزانہ نوعیت کو ظاہر کرتا ہے، اور یہ کہ یہ واقعی دین فطرت ہے۔
یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز ملائیشیا، یو ایس آئی ایم نےعزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو قرآن و سنت کے علوم میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔  جسے ملائیشیا کے ولی عہد شہزادہ تنکو علی رضا الدین نے ملائیشیا کے وزیر اعظم جناب داتو سری انور ابراہیم، ملائشین اسٹیٹ اسلامک سائنسز یونیورسٹی USIM کے صدر پروفیسر محمد رضا وحیدین اور ملائیشیا کے وزراء، اسکالرز، پروفیسرز، محققین اور طلباء کے ایک گروپ کی موجودگی میں نیگری سمبیلان ریاست کے ولی عہد کے حوالے کیا۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024