امام اکبر نے سوہاج ٹرین حادثے میں وفات پانے والوں اور زخمیوں کے گھر والوں کو فوری امداد پہونچانے کی ہدایت کی ہے

imam ahmed  al tayeb.png

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر شریف نے ازہر کے ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ جمعہ کےدن ضلع سوہاج کے طہطا ریلوے اسٹیٰشن پر دوٹرینوں کے ٹکرانے کی وجہ سے  جو حادثہ رونماہواہے اس میں مرنے والوں کی فیملی کو پچاس ہزار پاؤنڈ اور زخمی ہونے والوں کو پچیس ہزار پاؤنڈ کی امداد پہونچانے کے لیئے فوری طور پر ساری کاروائی مکمل کریں ۔
جیساکہ امام نے زخمیوں کی مدد رسانی، نیز اسیوط کے ازہر ہاسپیٹل کو لیس کرنے ، پھر اس دردناک حادثے میں زخمیوں کو ایڈمٹ کرنے کے لیئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اس کے متعلق ساری تیاریوں کے بارے میں بھی معلومات لی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ وفات پانے والوں اور زخمیوں کے اہل و اقارب کی دردناک مصیبت جو سارے مصریوں کے لیئے  بڑی مصیبت ہے میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا  کرتے ہوئے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
   دوسری جانب ڈاکٹر محمد محرصاوی وائس چانسلر جامعہ ازہر نے بتایا کہ امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر شریف کی ہدایات کی روشنی میں اسیوط کے ازہر ہاسپیٹل کو دردناک حادثے کے زخمیوں کو ایڈمٹ کرنے کے لیئے مکمل طریقے سے لیس کردیا گیا ہے ، اسی طرح محرصاوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہاسپیٹل نازک  حالات والے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے اور اُن کو وہ ساری سہولیات دینے کو تیارہے جس کی ضرورت پڑتی ہے  جیسے  دواکی سہولت ، ایمرجنسی اسپیشل آپریشن کی سہولت ، اور وہ ساری سہولیات جن کبھی بڑے اور باریک آپریشن میں ضرورت پڑتی ہے ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025